پر امن احتجاجی اجلاس(بین المذاہب امن کمیٹیوں میں کرپٹ عناصر کو شامل کئے جانے کیخلاف)

 بروز اتوار    بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد     زیراہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان    خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت:  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وتنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع فیصل آباد کے مرکزی عہدیداران
شرکائے اجلاس :  پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی (ضلع کوارڈنیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )،پیر طریقت احسان الحق ساجد معصومی (ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع ٹوبہ )، مرکزی رکن پیر طریقت مشتاق احمد صدیقی نقشبندی (حلقہ غلام محمد آباد)،پیر طریقت ڈاکٹر محمد انور نقشبندی (حلقہ منصورآباد)،پیر مختار احمد نقشبندی (حلقہ نگہبان پورہ )،پیر طریقت رمضان شکوری صاحب (حلقہ پل کوریاں )،پیر اعجاز احمد المعروف بابا جی سرکار (حلقہ ڈی ٹائپ ) ،پیر طریقت محمد زمان بادشاہ نقیبی (حلقہ ستیانہ روڈ ) فیصل آباد،صو فی محمد رمضان (حلقہ نوابانوالہ )،ڈاکٹرمحمد سلیم (حلقہ مکو وانہ جڑانوالہ روڈ )،پیر عتیق الرحمن نقشبندی(روشن والی جھال )،صاحبزادہ منیر احمد(حلقہ 73گڈیاں )،صوفی ارشاد نقشبندی(حلقہ ڈھڈیوالہ ) اور سینکڑوں کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔
اجلاس کا مقصد:  حکومت کو یہ باورکرایا جانا کہ ملکی سلامتی اور بقا کو یقینی بنانے کے لئے بین المذاہب امن کمیٹیوں میں جید مشائخ عظام اورمذاہب عالم کے معتدل مزاج اسکالرز کو شامل کیا جائے ۔اس کے برعکس ان نام نہاد امن کمیٹیوںمیں امن کے نام پر نااہل اور کر پٹ عناصر کو بار بار مسلط کرنا اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث اور پارٹی سے غداری کے مترادف ہے۔پارٹی قیادت اور حکومت فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ان افراد کی جگہ میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے محب وطن مشائخ کو موقع دے اور سیاسی بنیادوں پر بین المذاہب امن کمیٹیوں میں نااہل افراد کی تقرریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک بین المذاہب امن کمیٹیوں سے نااہل اورسیاسی ٹائوٹوں کا مکمل اخراج نہیں ہوجاتا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا ۔غیر معروف افراد کی بین المذاہب امن کمیٹیوں میں شمولیت اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ہم مسلم لیگ ق پربھی مکمل عدم اعتماد کا اعلان کر تے ہیں اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے اورمکمل تائید وحمایت کرنے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔
شرکائے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ : انہوںنے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ جب تک بین المذاہب امن کمیٹیوں سے نام نہاد،نااہل،سیاسی ٹائوٹ،بد کرداراور کرپٹ عناصر کا مکمل اخراج نہیں ہوجاتا اور حکومت تنظیم مشائخ عظام پاکستان سے رابطہ کرکے مشاور ت نہیں لے لیتی اس وقت تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا ۔ہم نے ملک وملت کی سلامتی کودائو پر نہیں لگنے دیں گے اور اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے بین المذاہب امن کمیٹیوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے تاوقتیکہ حکومت صحیح اور نمائندہ مشائخ سے مشاورت نہیں لے لیتی ۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے کئی سالوں سے وارننگ دی جا رہی تھی مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ جس بنا ء پرصوبائی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے بددل اور متنفر ہوکر پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کا اعلان کرچکے ہیں اور ہم سب صوبائی قیادت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور لبیک کہتے ہوئے فیصل آباد کے مختلف حلقوں کے مشائخ اور کارکنان وعہدیداران احتجاجاًمسلم لیگ ق سے علیحدگی اور تنظیم مشائخ عظام کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں اوراحتجاج کا یہ سلسلہ دن بدن بڑھتا ہوا ملک کے دوسرے صوبوں تک بھی پھیل رہاہے اور ملکی صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے ۔

بین المذاہب اجلاس