ہنگامی اجلاس (صدیقی لاثانی سرکار پر قاتلانہ حملہ)

 بمقام :   حلقہ ۔۔۔۔رحیم یار خان   زیر اہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان      خصوصی تعاون:  لاثانی انقلاب فورم
زیر صدارت:  سلامت علی نقشبندی  ( امیر حلقہ ۔۔۔۔رحیم یارخان )
شرکائے اجلاس :   عبدالمجید نقشبندی، محمد اقبال ثاقب نقشبندی، ظفر اقبال صاحب، محمد افضل (بیوروچیف، صادق آباد) اور شبیر احمدنقشبندی(ریجنل مینجررحیم یار خان )کے علاوہ مشائخ عظام میں سے پیر محمد رمضان نقشبندی قادری، پیر محمد صدیق بخاری صاحب پیر نصرا لدین نقشبندی سیفی، پیر ناظم حسین نقشبندی نے شرکت کی جبکہ مذاہب عالم کی طرف سے گرو سکھ دیو جی، شاہد سلیم کرسچن، پرویز سردار (اقلیت کونسل) اور پریتم داس (ہندو راہنما) نے شرکت کی۔
اجلاس کامقصد  : امن کے سفیر صدیقی لاثانی سرکارپر قاتلانہ حملے جیسیشرمناک واقعے پر مشائخ عظام اورمذاہب عالم کے اسکالرز کی طر ف سے شدیدالفاظ میں مذمتکرنا
پیر محمد رمضان نقشبندی قادری نے بڑے افسوس کے ساتھ کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ورکرز اتحاد کے چیئرمین مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار پر ہونے والا قاتلانہ حملے  انتہائی قابلِ مذمت ہے اور اسکی میں اور میرے عقیدت مند بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
پیر محمد صدیق بخاری نے بھی اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے حکومتی انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہوتی ہے۔ انتظامیہ کو ایسے دشمن عناصر قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے اور ایسے لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
گرو سکھ دیو جی(معروف ہندولیڈر سیوامنڈل رحیم یارخان) نے مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسی ہستی جو امن کی علمبردار ہو ان پر حملہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔
شاہد سلیم کرسچن نے بھی قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے لوگوں پر حملہ جو دن رات امن کیلئے کوشاں ہیں ، وہ بھی اگر محفوظ نہیں تو دوسرے لوگ کہاں محفوظ رہ سکیں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ابھی ہمیں مل جل کر امن کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم لاثانی سرکار کے ساتھ ہیں۔
پرویز سردار (نمائندہ اقلیت کونسل) نے بھی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار پر قاتلانہ حملے کو ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے امن کو روکا نہیں جاسکتا۔
پریتم داس (ہندو راہنما) نے کہا کہ چیئرمین امن اتحاد بین المذاہب پرقاتلانہ حملہ ایک شرمناک بات ہے، ایسے لوگوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف حکومت از خود نوٹس لے۔
عبدالمجید نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع رحیم یارخان ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقع انتہائی افسوسناک ہے اور ایسی مہذب ہستی پر حملہ انسانیت کیلئے ناقابل برداشت ہے،جن کا ایک ایک لمحہ اللہ رسول ۖ کے لئے وقف ہے اور جن کا مقصد امن اور انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہو۔ لہٰذا ایسے لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے جو امن کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

بین المذاہب اجلاس