پر امن احتجاجی اجلاس(بین المذاہب امن کمیٹیوں میں کرپٹ عناصر کو شامل کئے جانے کیخلاف)


مورخہ: 15اپریل بروز اتوار    بمقام  : لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد     زیراہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان    خصوصی تعاون: تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت:  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وتنظیم مشائخ عظام پاکستان پنجاب کے مختلف اضلاع کے مرکزی عہدیداران
شرکائے اجلاس :  مختلف اضلاع (فیصل آباد، ساہیوال ، سرگودھا اور گوجرانوالہ) کے ضلعی کوارڈینیٹرز و عہدیداران ۔
اجلاس کامقصد:  حکومت کے نوٹس میں یہ بات لانا کہ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے تمام مرکزی وضلعی عہدیداران اورکوارڈینیٹر ز نیصوبائی مجلس شوری تنظیم مشائخ عظام کے فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے مسلم لیگ ق پنجاب پر عدم اعتماد کا اعلان کردیا ہے ۔اس عدم اعتماد کی بنیادی وجہ بین المذاہب امن کمیٹیوں میں سیاسی بنیادوں پرنااہل افرادکی تقرریاں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث اور پارٹی سے غداری کے مترادف ہے ،کے بارے میں حکومت کوفوری طورپر نوٹس لینے پر مجبورکرنا۔
شرکائے اجلاس کامشترکہ اعلامیہ :  انہوںنے کہااپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ مورخہ 7اپر یل کو لاہور میں ہونے والے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے صو بائی اجلاس میں سینکڑوںمسلم لیگی نظریات کے حامل مشائخ نے پنجاب حکومت کی مسلسل سر دمہری اورغیر منصفانہ رویہ سے بد دل اور متنفر ہوکر پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کا اعلان کر چکے ہیں۔اور ہم صوبائی مجلس شوری تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے مسلم لیگ ق پنجاب پر عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاستدان بین المذاہب امن کمیٹیوں کو ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کیلئے تشکیل دے کرمشائخ اور بین المذاہب امن اتحاد میں شامل اکابرین کو نظر انداز کر کے نا اہل افراد کوصر ف ذاتی مفادات کیلئے فوقیت دے رہے ہیں ۔ بین المذاہب امن کمیٹیوں کے عہدیداران کی کر پشن اور لو ٹ مار کے باعث عوامی حلقوں کے باربار احتجاج کے باوجود بین المذاہب امن کمیٹیاں معطل کر نے اورپھر سیاسی بنیادوں پرتشکیل دینے کا عمل تاحال جاری و ساری ہے اورتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی نشاندہی کے باوجود حکومت سنجیدگی سے نوٹس نہ لے رہی ہے ۔اور کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی ہے۔بین المذاہب امن کمیٹیوں میں سیاسی بنیادوں پرنااہل افراداور سیاسی ٹائوٹوںکی تقرریاں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث اور پارٹی سے غداری کے مترادف ہے۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بین المذاہب امن کمیٹیوں کوصوبائی اور وفاقی سطح پر مو ثر بناے کیلئے مشائخ عظام کی سرپر ستی میں دیا جائے۔

بین المذاہب اجلاس