سالانہ امن سیمینار 2013بسلسلہ یوم ولادت ابنِ مریم حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام

     صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار افہام و تفہیم اور اعتماد و یگانگت کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے ہر سطح پر شرپسندی ، تعصب اور ناانصافی کے خاتمہ کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے عملی طور پر کو شاں ہیں۔ 1998ء میںآپ نے عالمی تناظر کی روشنی میں مسائل کے حل کے لئے پاکستان میں پہلی مرتبہ بین المذاہب امن اتحاد کانظریہ پیش کیا اور مختلف مسالک اور مذاہب (مسلم، عیسائی ،سکھ ،ہندو ،پارسی اور بہائی کمیونٹی ) کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونے کی دعوت پیش کی کیونکہ دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے تمام مذاہب میں مشترکہ انسانی اقدار کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس کی بنیاد پر اختلاف رائے رکھنے والی اقوام سے بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکتاہے۔
    بین المذاہب امن اتحاد اسی پیغام کے ذریعے تمام مذاہب کو سچائی اور مفاہمت کی دعوت دیتا ہے، اس لیے مذاہب کے پیروکاروںکا فرض ہے کہ وہ دانشمندی اور مفاہمت کے نظریئے کو اپنائیںغلط تصورات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے مذاہب کی اہمیت، رواداری وبرداشت کی مکمل پاسداری اور مذہبی آزادی کو فر وغ دے کر مذاہب کو قریب لانابین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا روشن کارنامہ ہے اور قیام امن کے لیے اس عملی تحریک میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا قافلہ اپنے مشن پر گامزن ہے۔
    مورخہ 29 دسمبر 2013ء بروز اتوار لاثانی سیکریٹریٹ پر مختلف مذاہب و مسالک کے رہنمائوںاوراعلیٰ شخصیات نے سالانہ امن سیمینار بسلسلہ یومِ ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام منایا گیا۔ اس سیمینار کی صدارت قائد روحانی انقلاب، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے کی۔ اس بابرکت سیمینار کاآغاز اللہ تعالیٰ کی مقدس الہامی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے ہوا۔ سردارِ انبیائ، آقا کل حضور نبی کریم رئوف الرحیم ۖ اور حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی بارگاہ اقد س میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت پرورۂ آغوشِ ولایت صاحبزادہ شبیر احمدسرکار نے حاصل کی۔
مہمانان گرامی میں لارڈ بشپ شمس پرویز صاحب (مرکزی چیئرمین ایسوسی ایشن آف بشپ ان پاکستان اینڈبین المذاہب امن کاروان ہیومن رائٹس)، بشپ امجد فاروق صاحب (کراچی)، پرویز رفیق صاحب (سابقہ ایم پی اے)، کمال چغتائی صاحب ایڈووکیٹ (سابقہ ایم پی اے، کوآرڈینیٹر اقلیتی امور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد)، صاحبزادہ منشاء سالک رضوی قادری صاحب (چیئرمین متحدہ امن کمیٹی پاکستان)، میڈیم طاہرہ انجم صاحبہ (چیئرمین خواتین منیارٹی ونگ پنجاب)، پاسٹر اجمل چغتائی صاحب، پاسٹر نذیر صاحب، اسحاق سہوترا صاحب، پاسٹرخادم پطرس صاحب، پاسٹر اورنگ زیب گل صاحب (ایف جی اے چرچ شیخوپورہ)، مفتی بشارت مدنی صاحب (مکتبہ دیوبند)، خالد اے رسانی صاحب، پیر محمد راشد نقشبندی (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی،پیر مشتاق احمد نقشبندی ،پیر اعجاز احمد باباجی سرکار،پیر سید احمد ندیم نقشبندی ،پیر تلمیذ الرحمن نقشبندی،  نے سیمینار میں شرکت کی۔

    پاسٹر نذیر:
   صاحب نے ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی۔
     اسحاق سہوتر:
  صاحب نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود کو پرامن رکھتے ہوئے ایک پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے۔ آمین
    پاسٹر خادم پطرس:
  صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا شکر گزار ہوں جو ہر سال اس قسم کی پروقار محفل سجاتے ہیں۔ میں آستانہ عالیہ پر متعدد بار حاضری دے چکا ہوں اور مجھے یہاں سے محبت، پیار اور امن کا درس ملا ہے۔ اور یہ بھی درس یہاں سے ملا ہے کہ انسانیت سب سے پہلے ہے اور مذاہب بعد میں ہیں۔ لاثانی سرکار امن کے پیشواء و راہنماء ہیں۔ جناب مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ہر جگہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ رہے۔ کسی بھی قسم کے چھوٹے بڑے مسائل میں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ اس بات پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
    پاسٹر اورنگ زیب گل :
صاحب (ایف جی اے چرچ شیخوپورہ) نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں لاثانی سرکار صاحب کی اس بات سے بہت متاثر ہوا ہوں کہ وہ حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی روحانی زندگی کے پہلو سے باخوبی واقف ہیں اور ہر سال وہ اس دن کو بڑی خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ تمام مسلم اور مسیحی بھائیوں کو بھی یہاں پر دعوت دیتے ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی روحانی زندگی کا پہلو ہم سب پر مکاشفہ کی صورت میں ظاہر ہو سکے۔
    مفتی بشارت مدنی صاحب (مکتبہ دیوبند) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد حضرت عیسیٰ روح اللہ علیہ السلام کا یومِ ولادت باسعادت ہے اور میں تمام مسیحی بھائیوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام کو دنیا میں ہدایت کا چراغ بنا کر بھیجا ہے۔ ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور اللہ پاک نے تمام انبیاء کرام کی صفات و کمالات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰۖ کو عطا فرما کر اس دنیا میں بھیجا۔ اور قرآن مجید میں جابجا آپۖ کے کمالات و صفات کا ذکر موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! آپس میں تفرقہ مت ڈالو اور ایمان کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔ خطبہ حجة الوداع میں حضور پاکۖ نے ارشاد فرمایا کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں سوائے اس کے جس کا تقویٰ سب سے اعلیٰ ہے وہ اللہ کے ہاں مقرب بندہ ہے۔ مسیحی ہمارے بھائی ہے اور ہم ان کے خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم سب ایک پاکستانی ہیں اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے امن و بقاء کیلئے مل جل کر کوشش کرنی ہے اور تمام مذاہب و مسالک کو مل جل کر بین المذاہب امن اتحاد کو فروغ دینا چاہئے۔ انشاء اللہ مرشد پاک اور مربی کے ہوتے ہوئے میں آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ مسلک دیوبند کی جانب سے جب بھی صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب ہمیں پکارے گے ہم اپنی جان بھی ان کیلئے قربان کردیں گے۔
    میڈیم طاہرہ انجم صاحبہ (چیئرمین خواتین منیارٹی ونگ پنجاب):
 نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ سب کو ولادتِ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مبارک ہو۔ ہم صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے شکر گزار ہیں کہ جن کی وجہ سے ہم سالہا سال سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے اہم دن کے موقع پر اکٹھے ہوتے ہیں ہماری دعا ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب کو پاکستان میں سے دہشت گردی و تفرقہ بازی کے خاتمہ کیلئے مل جل کر کوشش کرنی ہے اور پاکستان کو پاک سرزمین شاد باد بنانا ہے۔
    پاسٹر اجمل چغتائی صاحب:
 نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تمام کرسچین کمیونٹی صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس خوشی کے دن کے موقع پر اکٹھا کیا اور ہماری خوشی میں شریک ہوئے۔ جب بھی مسیحی قوم پر کوئی مشکل وقت آتا ہے یا پاکستان میں بسنے والے تمام مسالک کے لوگوں پر کوئی پریشانی کا وقت آتا ہے تو لاثانی سرکار صاحب سب سے پہلے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو مشکل و پریشانیوں سے نجات دلاتے ہیں اور ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔
    کمال چغتائی صاحب ایڈووکیٹ (سابقہ ایم پی اے، کوآرڈینیٹر اقلیتی امور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد):
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور آئیں ہم سب مل کر امن و سلامتی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ لاثانی سرکار صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کہ ہر سال یہ پروگرام سجاتے ہیں۔
    بشپ امجد فاروق صاحب (کراچی):
 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سب مل کر یومِ ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام منا رہے ہیں۔ میں صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے امن کے اس سیمینار کا انعقاد کیا ہے۔ اگر ہم پورے پاکستان میں ایسے پروگرام میں کا انعقاد کریں گے تو ہمارا ملک پاکستان امن کا گہوراہ بن جائے گا۔
    لارڈ بشپ شمس پرویز صاحب (مرکزی چیئرمین ایسوسی ایشن آف بشپ ان پاکستان اینڈبین المذاہب امن کاروان ہیومن رائٹس):
نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ مسلم بھائی ہمارے ساتھ مل کر کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں تو ہم بھی جشن عید میلاد النبیۖ منائیں گے۔ پچھلے سال بھی ہم نے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل کر جشن عید میلادالنبیۖ منایا۔ اس سال ہم 12 ربیع الاول کے موقع پر کینڈل واک کرتے ہوئے وارث پورہ سے آستانہ عالیہ پہنچے گے اور ہم مسیحی جلوس کی شکل میں آستانہ عالیہ حاضر ہوکر جشن عید میلادالنبیۖ منائیں گے۔ تین لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مذہب سے بالاتر ہو کر کام کرتے ہیں۔ ایک تو تبلیغ کرنے والا، دوسرا ٹیچر اور تیسرا ڈاکٹر۔ ان کے پاس کوئی بھی آئے یہ اسے بچاتے ہیں۔ تبلیغ کرنے والا سیدھا راستہ دیکھاتا ہے اور بندے کو اللہ سے ملا دیتا ہے۔ ٹیچر منزل تک پہنچاتا ہے، اچھا انسان بناتا ہے۔ڈاکٹر زندگی بچاتا ہے۔ یہ تینوں کوالٹی لاثانی سرکار میں موجود ہیں۔ کوئی مریض ان کے پاس آئے تو وہ شفاء لے کر جاتا ہے۔ کوئی ان پڑھ ان کے پاس آئے تو وہ عالم یا خلیفہ بن کر جاتا ہے اور ہر انسان کو سیدھا راستہ دکھاتے ہیں اور اسے اللہ سے ملا دیتے ہیں۔ میں صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ ان کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔
    خادم پطرس صاحب، خالد اے رسانی صاحب،  ناصر گل صاحب(خلیفہ جی)، پیر محمد راشد نقشبندی (کوآرڈینیٹر لاہور تنظیم مشائخ عظام پاکستان) نے آرچ بشپ سبسٹین شاء (لاہور) کی طرف سے بھیجی جانی والی امن کی شمع (کینڈل) جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب کی خدمت میں پیش کی۔
    قائد روحانی انقلاب، چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار صاحب نے اپنے صدارتی بیان میں فرمایا کہ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا پیغام پورے پاکستان میں تیزی کے ساتھ پھیل چکا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج نکل رہے ہیں۔ انسانیت کے لحاظ سے ہم سب کے ساتھ ہیں۔ تمام انبیاء کرام علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں اور ہماری ہدایت و راہنمائی کیلئے تشریف لائے۔ اسی طرح آپۖ کے خلفاء کرام، صحابہ کرام اور اولیاء اللہ بھی یہی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم فلاح و بہبود کے کام صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں۔ یہاں جتنے بھی فرقے آرہے ہیں ہر ایک کو حق کی تصدیق ہورہی ہے۔ اور یہاں ہر مذہب و مسلک کے لاکھوں لوگ فیوض و برکات حاصل کررہے ہیں۔
    آپ نے مزید فرمایا کہ پچھلے سال بین المذاہب کانفرنس کے بعد چند بشپ صاحبان نے ہماری بات مانتے ہوئے عید میلادالنبیۖ کی محفل کا انعقاد اپنے چرچ میں بھی کیا۔ عید میلاد النبیۖ منانے بالکل جائز اور حق ہے۔ انسان ایک بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتا ہے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتا ہے۔ جبکہ اللہ کے نبی ہماری ہدایت کیلئے دنیا میں تشریف لائے ہیں ان کے دن کی خوشی منانا بالکل جائز ہے۔
    سیمینار کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و فلاح کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سالانہ کرسمس پروگرام