استحکام پاکستان امن سیمینار

 مورخہ:  21مارچ 2013بروز جمعرات  بمقام :  لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد    زیر اہتمام :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان     خصوصی تعاون:  تنظیم مشائخ عظام
زیر صدارت:  صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مہمان خصوصی :  چوہدری محمد سرور صاحب (ممبر پارلیمنٹ برطانیہ )
دیگرمہمانان گرامی :  لارڈبشپ شمس پرویز(مرکزی چیئر مین بین المذاہب امن کارواں) ،خالد پرویز شیخ(صوبائی چیئر مین پاکستان بین المذاہب امن کارواں )، بشپ منظور عالم(مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان بین المذاہب امن کارواں)،محمد احمد محمود صاحب (مرکزی جرنل سیکر ٹری پاکستان بین المذاہب امن کارواں)،جوئیل عامر سہوترا(سابق ممبر صوبائی اسمبلی)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ ٹیک سنگھ)،پیر مشتاق احمد صدیقی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہرنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مختار احمد نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد گلزار احمد قادری نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام گوجرانوالہ)،پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)محمد ناصر علی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)، محمد نذیر نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،پیر میاں محمد اصغرنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،رفاقت علی(سینیئر انجینئر،مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،رانا محمد احسان خاں(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،ناصر رندھاوا(سابقہ GM پیپسی)،شیخ یوسف(امیدوار MPA )،امتیاز لاڑا(امیدوار MPA  جھمرہ)،محمد ریحان نقشبندی(میڈیا سیکرٹری)،محمد رمضان نقشبندی(معروف نقیب لاثانی محافل ذکرونعت)، محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ(چیئر پرسن لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن(رجسٹرڈ) انٹر نیشنل،محترمہ مہوش مسعود صاحبہ(صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)،محتر مہ ظل ہما صاحبہ (صدر پنجاب لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)،محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ(صدر لاثانی نعت و کلام کونسل)،محتر مہ منیبہ احسان صاحبہ(IT ڈیپارٹمنٹ لاثانی سکیر ٹریٹ خواتین ونگ)،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ(مرکزی رکن شعبہ دم وڈیلنگ خواتین)، عظمیٰ صاحبہ(شعبہ نشرو اشاعت و روحانی ڈیلنگ خواتین)،محترمہ نجمہ رفاقت صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن خواتین ونگ)،محترمہ عابدہ معراج صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائو نڈیشن )،محترمہ انیلہ حفیظ صاحبہ(ایگزیکٹو ممبر لاثانی ویلفیئر فائو نڈیشن)،محترمہ شریفاں صاحبہ(پروٹیکشن ٹیم لاثانی ویلفیئر فائو نڈیشن)نے شرکت کی ۔
استحکام پاکستان امن سیمینار کے مقاصد
 مشائخ کے معاونین اور مشائخ سمیت روحانیت ا ور تصوف کی تعلیمات کو سمجھنے والے افراد کومہذب معاشرہ کی تشکیل کے لیے عملی طور پر تیار کرنا۔اسلام کی اصل روح کو سمجھنے والے مشائخ کو قومی سلامتی اور استحکام کے معا ملات میں دلچسپی اور عملی حصہ لینے کی دعوت دینا ۔امن عامہ پر مبنی معتدل معاشرہ کے قیام کے لیے تصوف دوست اذہان کی تربیت کرنا۔دہشت گرد اور متشدد سوچ رکھنے والے عناصر کے ہتھکنڈوں سے سادہ لوح مشائخ کو آگاہی مہیا کرنا ۔دنیا کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر عوام الناس کے شعور کو بیدارکر کے قومی مفادات کے حصول کے لیے متحرک کرنا ۔استحکام پاکستان کے لیے مشائخ سے تجاویز، مشورہ جات،موقف اور ان کی رائے حاصل کرنااور بعد ازاں اس موقف کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچانا ۔مشائخ سے وابستہ افراد، عقیدت مندوں اور مریدین کی معاشرتی اورنظریاتی تربیت کرنااور انکو الیکشن میں آزادانہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے قابل بنانا۔کمیونٹی ورکرز کی جدید خطوط پر تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے سمیت ان کے دلوںمیں فلاح انسانیت کا جذبہ بیدار کرنا اسکے بڑے بڑے مقاصد ہیں۔
قبلہ حضور صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور مہمانان گرامی کے خطابات کی تفصیل درج ذیل ہیں:۔
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے فرمایا کہ ''پاکستان میں اسلام کی روح سے دوری بد امنی اور عدم استحکام کا سبب ہے اسلام میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ہے ' ہمیں حضورپاکۖ کی سیر ت و کردار کی پیر وی کرنا ہو گی اور صوفیانہ طرزفکر کو اپنانا ہو گاتاکہ پاکستان میں امن قائم ہو سکے'نیک اور مخلص لوگ جو دین کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں انہیں ووٹ دینا ہو گا ،ایسے نیک اور دیندار لوگوںکے سیاست میں آنے سے ہی فروغ اسلام اور استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ ہوسکتاہے''۔
مہمان خصوصی چوہدری محمد سرورصاحب (ممبر پارلیمنٹ آف برطانیہ )
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں حکمران عوامی نمائند گان نہیں بلکہ صر ف اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔فروغ امن کیلئے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات قابل ستائش ہیں اور انکے مذاہب عالم کیساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں پاکستان کو ایسے روحانی و مذہبی لیڈرو ں کی ضرورت ہے۔آج کی یہ تقر یب دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں۔اور اب انشاء اللہ لاثانی سرکار اور بین المذاہب امن اتحاد کیساتھ رابطہ رہے گا۔
    لارڈبشپ شمس پرویز(مرکزی چیئر مین بین المذاہب امن کارواں)
انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے لاثانی سرکار ایک ڈھال ہیں،مسیحی برادری کو جب بھی کوئی پریشانی ہوئی تو لاثانی سرکار سب سے پہلے ہم سے آگے ہوتے ہیں انکے ہوتے ہوئے ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔مسیحی برادری کیلئے لاثانی سرکار مسیحا ہیں۔
خالد پرویز شیخ (صوبائی چیئر مین پاکستان بین المذاہب امن کارواں )
انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کا فروغ پاکستان میں ناگزیر ہے لاثانی سرکار بین المذاہب کیلئے گراں قدر خدمات د ے رہے ہیںچوہدری محمد سرور(ممبر پارلیمنٹ برطانیہ) کی خدمات کو بھی پرویز خالد شیخ نے بہت سراہا انہوں نے کہا کہ بادامی باغ مسیحی برادری کیلئے چوہدری محمد سرور نے فنڈنگ کیلئے بہت محنت کی ہے ۔
محتر مہ ظل ہما صاحبہ (صدر پنجاب لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن)
 انہوںنے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے عملی کام فلاح انسانیت کیلئے بہت سے ادارہ جات کی صورت میں کام کر رہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام ادارہ جات اپنی مدد آپ کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یہ لاثانی سرکار صاحب کا بہت ہی عظیم کارنامہ ہے ۔

اتسحکام پاکستان