معذور افراد کی بحالی کیلئے سیمینار

 بمقام :  کو نٹی نینٹل ہوٹل ڈی گرائونڈ فیصل آباد    زیر اہتمام :  تعمیر ویلفیئرآرگنائزیشن     خصوصی تعاون :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
زیر صدارت:  صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مہمان گرامی :  فادر بونی مینڈس،محمد اشرف DEOسوشل ویلفیئر ،راشد رزاق ،پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی ضلعی کو آرڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام پاکستان ،مظہرعباس (میڈیا سیکرٹری )سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت فرمائی ۔تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی پروگرام مینجر ٹومسینا انجم،صدر اسٹیفن انجم ودیگر اراکین
سیمینار کے مقاصد:  عوام الناس میں یہ آگاہی دینا کہ مذاہب عالم کی بنیادی تعلیم ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔سپیشل افراد کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ اچھے طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بھی اسی معاشرے کے افراد ہیں۔مخیر حضرات کویہ باورکرانا کہ زبانی باتیں کرنے کی بجائے عملی طور پر معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔عوام الناس کویہ آگاہی بھی دینا کہ معذور افراد کے بارے میں انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے۔         
صدیقی لاثانی سرکارصاحب ودیگر مقررین کے خطابات :  
تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی پروگرام مینجر ٹومسینا انجم نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن کا سب سے بڑا مقصد ہی معذور افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانا ہے ۔جس کے لئے مختلف جگہوں پر سماجی اور مذہبی شخصیات کے تعاون سے سیمینارزاور کانفرنسزکے انعقاد سے لوگوں کو معذور افراد کی بحالی کا شعور دے رہے ہیں تاکہ وہ بھی ہمارے معاشرے میں اچھے مقام پر فائز ہوسکیں۔تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اسٹیفن انجم نے اپنے بیان میں کہا کہ معذور افراد کے بارے میں انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے،کیونکہ وہ بھی ہمارے معاشرے کے افراد ہیں ان سے نفرت نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان سے پیار اور محبت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔محمد اشرف DEOسوشل ویلفیئر نے کہا کہ سپیشل افراد کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ اچھے طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وچیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاہب عالم کی بنیادی تعلیم ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہر مذہب میں ضرورت مند افراد کی بے لوث مددکرنے والے اچھے لوگ موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف سرکاری سطح پر معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لئے مزید اقدامات کئے جائیںبلکہ این جی اوزبھی آپس میں باہمی کوآرڈینیشن سے ایسے پروگرام کی کامیابی کے لئے کام کریں تاکہ کوئی بھی معذور فرد باعزت طریقے سے نہ صرف روزگار حاصل کر کے بلکہ معاشرے کا کارآمد فرد بھی بن سکے ۔ ہماری  فا ئونڈیشن اس کارخیر کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے اور آئندہ بھی ہم مکمل تعاون کریں گے۔ہم اپنی فائونڈیشن کے سالانہ کنونشن جو کہ 5جولائی کو منعقد ہو گا۔ اس موقع پرموجود اپنے لاکھوں کارکنان کو اس مشن کو پروان چڑھانے کے لئے خصوصی احکامات دیں گے۔آپ نے معذورافراد کے بارے میں شروع کئے گئے پروجیکٹس پر تعمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرنے کااعلان فرمایا ۔

اتسحکام پاکستان