سیاسی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔

 مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ آپ نے فرمایا کہ ایماندار لوگ آگے آئیں گے تو بہتری ہوگی،وطن عزیز کومہنگائی سمیت دیگر بحرانوںمیںمبتلا کرنیوالے حکمرانوںکو آئندہ کیلئے نااہل قرار دیکرمستردکردیاجائے کیونکہ سیاسی پارٹیوں کی ناقص کارکردگی سے عوام کی اکثریت ان سے بدظن ہے۔آپ نے مزیدفرمایا کہ آئندہ انتخابات میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدانہ کردار اداکریگی کیونکہ پاکستان میں عوام کی اکثریت اولیاء اللہ کوماننے والی ہے اور یہ نسبت والے لوگ اس دفعہ کسی ایسے غدار یاکرپٹ شخص کی حمایت نہیں کریں گے جن کی ملک دشمن پالیسیوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے امیج کوبھی سخت نقصان پہنچاہے۔

حقیقی نمائندے کے لئے ووٹ