صوفیاء مذاہب ومسالک سے بالا تر ہوکر انسانیت کا درس دیتے ہیں۔

دسمبر 2011کوآستانہ عالیہ پرمنعقدہ سالانہ بین المذاہب امن کانفرنس بسلسلہ یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ کے موقع پرصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایاکہ تمام انبیا ء کرام  برحق ہیں اور ہم ان برگزیدہ ہستیوں کے ایام خصوصی طور پر منانے کااہتمام کرتے ہیںکیونکہ صوفیاء کرام مذاہب ومسالک کی قیدوبندسے بالاترہوکرانسانیت کادرس دیتے ہیں۔آج کے دور میں بھی روحانی فیض موجودہے اور اگر کوئی عین الیقین کرناچاہتاہے توہم کرواسکتے ہیں اور یہ کام صرف اور صرف وارث الانبیاء صوفیا ہی کرسکتے ہیں۔یہ باتیں قرآن وحدیث سے ثابت ہیں اور یہ وہ کتاب برحق ہے جس میں قیامت تک کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتی۔بین المذاہب کے پلیٹ فارم پر ہم گزشتہ بیس (20)سالوںسے مذاہب عالم کو امن کاپیغام دے رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد اور مشن ہی یہ ہے کہ لوگوں کی اصلاح ہوجائے۔آپ  کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر آستانہ عالیہ پر آپ  اور سیدہ اماں مریم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی لنگر جاری ہے۔

امن خوشحالی کی داہ ہے