بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کا ہنگامی اجلاس

 بروز جمعرات    بمقام :  آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد   زیر اہتمام :بین المذاہب امن اتحاد پاکستان  خصوصی تعاون:    تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت :  صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان )
شرکائے اجلاس :  پیر طریقت محمد راشد نقشبندی (ضلعی کوآرڈینیٹرلاہور)پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی( ضلعی کوآرڈینیٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ )کے علاوہ ضلع فیصل آباد سطح کی تمام تنظیمات جن میں حلقہ منصور ہ آباد سے مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پیر طریقت ڈاکٹر محمد انور نقشبندی ،حلقہ غازی آباد سے مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان پیر طریقت لیاقت علی نقشبندی ،حلقہ سرسید ٹائون سے مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پیر اعجاز احمد نقشبندی ،حلقہ ڈی ٹائپ کالونی سے حاجی محمد افضل ،حلقہ مکو آنہ تحصیل جڑانوالہ سے ڈاکٹر محمد سلیم نقشبندی ،حلقہ ڈھڈی والا سے ماسٹر مشتاق احمد ،حلقہ غلام محمد آباد سے مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان  پیر مشتاق احمد نقشبندی ، حلقہ غلام محمد آباد عاصم علی عاصی ،محمد ارشد حلقہ ڈھڈی والا ،حلقہ جڑانوالہ سے قاری محمد رفیق نقشبندی ،حلقہ 73گڈیاں سے ماسٹر منیر احمد نقشبندی ، حلقہ منصور ہ آباد محمد طارق نقشبندی ،حلقہ سمن آباد سے زاہد محمود ،حلقہ غازی آباد سے محمد امجد نقشبندی ،حلقہ غازی آبادسے محمد اعجاز نقشبندی ،کرامت علی ،حلقہ منصورہ آباد محمد شفیق نقشبندی ، حلقہ غازی آباد محمد ارشاد نقشبندی ،ضلع چکوال سے رفاقت علی نقشبندی ،مرکزی رکن حلقہ بائی پاس روشن والی جھال صاحبزادہ تصور حسین نقشبندی ،مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام پیر رانا محمد طاہر نقشبندی ، محمد اکمل نقشبندی سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔
اجلاس کا مقصد:  کرپٹ عناصر کو بین المذاہب امن کمیٹیوںکی سرپرستی دینے پر پاکستان مسلم لیگ ق پر مکمل عدم اعتما د کا اعلان کرنا۔بدنام زنامہ نام نہاد پیر ابراہیم کی مسلسل حمایت کرنے کی وجہ سے چوہدری ظہیر الدین کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آنا ،سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہی دینا۔پنجاب اوروفاقی حکومت کو یہ باورکرانا کہ بین المذاہب امن کمیٹیوں کے نام پر نااہل اور کرپٹ عناصر کو بار بار مسلط کرنا اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث اور پارٹی سے غداری کے مترادف ہے ۔فیصل آباد کے مختلف حلقوں اور پنجاب کے کئی اضلاع کے مشائخ کا احتجاجاًمسلم لیگ ق سے علیحدگی اور تنظیم مشائخ عظام کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان ۔پنجاب حکومت کو یہ بھی باورکرانا تھا کہ فیصل آباد کے ضلعی نائب ناظم میاں امجد یاسین بھی وسیم صمد ہاشمی کو زبردستی مرکزی چئیرمین بنوانے کی کوشش میں پنجاب کے بہت سے مشائخ کی مخالفت اور لاکھوں مسلم لیگی ورکروں کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں ۔
شرکائے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ :  انہوںنے  اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کرپٹ عناصر کو بین المذاہب امن کمیٹیوںکی سرپرستی دینے پر ہم پاکستان مسلم لیگ ق پر مکمل عدم اعتما د کا اعلان کرتے ہیں۔ اب ہماری تمام ہمدردیاں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ساتھ ہیں۔نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری کے تحت  فیصل آباد کے مختلف حلقوں اور پنجاب کے کئی اضلاع کے مشائخ کا احتجاجاًمسلم لیگ ق سے علیحدگی اور تنظیم مشائخ عظام کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ہم اپنی تمام سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر صرف ملکی بقا و سلامتی اور امن واستحکام کیلئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر قیادت متحد ہوچکے ہیں بین المذاہب امن کمیٹیوں کے نام پر نااہل اور کرپٹ عناصر کو بار بار مسلط کرنا اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث اور پارٹی سے غداری کے مترادف ہے ۔مشائخ عظام کو امن کمیٹیوں میں شامل سیاسی ٹائوٹوں کی سرپرستی ہرگز قبول نہیں ہے ۔فیصل آباد کے ضلعی نائب ناظم میاں امجد یاسین بھی وسیم صمد ہاشمی کو زبردستی مرکزی چئیرمین بنوانے کی کوشش میں پنجاب کے بہت سے مشائخ کی مخالفت اور لاکھوں مسلم لیگی ورکروں کی دل آزاری کا باعث کیوں بن رہے ہیں ؟۔ مسلم لیگی نظریات کے حامل مرکزی اراکین اور مشائخ عظام نے حکومت کی سرد مہری اور غیر منصفانہ رویے اور بدنام زمانہ ،نام نہاد پیر محمد ابراھیم کی مسلسل حمایت کرنے کی وجہ سے بددل اور متنفر ہوکر عدم اعتماد کا اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے چوہدری ظہیر الدین کی مقبولیت میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے ا ور اب یہ تحریک پورے پاکستان میں پھیلتی جارہی ہے اب ایک بار پھرہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور بین المذاہب امن کمیٹیوں کوصوبائی اور وفاقی سطح پر موثر بنانے کے لئے مشائخ عظام کی سرپرستی میں دیا جائے ۔

بین المذاہب سیمینار  

کیتھولک چرچ بشپ ہائوس فیصل آباد میں بین المذاہب امن ہم آہنگی کیلئے پروقار تقریب

صدیقی لاثانی سرکارکے اعزاز میںریورنڈ ڈاکٹر جوزف کوٹس کی طرف سے افطار ڈنر اور عشائیے کا اہتمام

یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام 2015

آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا