'' بین المذاہب امن اتحاد میں صوفیاء کا کردار''سیمینار

 بمقام :  لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتمام :  بین المذاہب امن اتحا د پاکستان  خصوصی تعاون :  تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیر صدارت:   صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے سیمینار :   اس سیمینار میں سکھ ، ہندو ، کرسچن و دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی ۔
مہمانان گرامی :  سردار حکیم کاکا سنگھ (ننکانہ صاحب)،سردار جنم سنگھ گرنتھی،فادر نور شکور (کرسچن کمیونٹی )،محمد طارق بھٹی (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کینیڈا)،عبدالوحید جنجوعہ (بیوروچیف اسلام آباد ، ڈی ایم ڈیجیٹل گلوبل ٹی وی نیٹ ورک یوکے )،تنظیم مشائخ عظا م کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے عہدیداران واراکین،امیران حلقہ ،صدور،سیکرٹریز ،ماہنامہ لاثانی انقلاب اورآل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت فرمائی۔
سیمینار کاآغاز:  تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد رمضان نقشبندی نے حاصل کی تلاوت قرآن کے بعد حضور نبی کریم  ۖ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت اور صحابہ کرام ، اولیاء کرام کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا گیا ۔
سیمینار کے مقصد:  پاکستان سمیت اقوام عالم کو یہ پیغا م دینا کہ اگر اس کرہ ارض پر امن کے قیام کو یقینی بناناہے تو پھر صوفیا ء کرام سے رہنمائی لی جائے ،ان کی مشاورت ،تجاویزاوراحکامات پر من وعن عمل کیاجائے۔دوسرامقصد یہ تھا کہ عوام کوبھی یہ آگاہی حاصل ہوکہ صوفیا ء کرام ہی اسلام کے حقیقی پیامبراورسید الانبیا ء حضور نبی کریم ۖ کے حقیقی وارث ہیں جو اسلام کی اصل تعلیمات کوانکی حقیقی روح کیمطابق جانتے اورسمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے بارگاہ رسالت ۖ سے ظاہری وباطنی علوم حاصل کئے ہوتے ہیں۔
صدیقی لاثانی سرکارصاحب اوردیگرمقررین کے خطابات :  
سردار حکیم کاکا سنگھ (ننکانہ صاحب) نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے ہم گورونانک کو مانتے ہیں مسلمان حضرت محمد ۖ کی اتباع کرتے ہیں ان ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے ''ان کے بنو گے تو رب کے بن جائو گے '' ہم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ ہیں اور ننکانہ صاحب میں آپ کو ایسی ہی محفل کی دعوت دیتے ہیں ۔
سردار جنم سنگھ گرنتھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان وہی ہوتے ہیں جن کے دل موم ہوں ، ہم گرو کہتے ہیں آپ پیر کہتے ہیں نام کا مطلب ایک ہی ہے ان بزرگان دین کی رہنمائی سے مخلوق خدا میں حقیقی امن و بھائی چارے کی فضاء قائم ہو سکتی ہے ۔ صوفیاء کرام کی محبت سے دل بدل جاتے ہیں اور انسان کے عمل میں مثبت تبدیلی آتی ہے اور معاشرہ بہتری کی طرف گامزن ہوتا ہے ۔
فادر نور شکور (کرسچن کمیونٹی )نے کہا کہ ہمارا مشن امن و محبت کا پیغام پہنچانا ہے اور ہمیں تمام مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر اس مشن کو آگے بڑھانا ہے ۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار جو اس مشن کو لے کر آگے بڑھے ہیں اور ان کا عملی نمونہ پیش کیا ہے اس کامیابی پر میں ان کو کرسچن کمیونٹی کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
محمد طارق بھٹی (کوآرڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کینیڈا) کینیڈا میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوآرڈینیٹر طارق بھٹی جو کہ اس پروگرام میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر کینیڈا سے تشریف لائے انہوں نے کہا کہ ہم 1992 سے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے اس مشن سے منسلک ہیں اور انہیں کے حکم پر کینیڈا میں بین المذاہب کے پروگرام کرواتے رہتے ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ ایک گلدستہ کی شکل میں رہتے ہیں ۔
عبدالوحید جنجوعہ (بیوروچیف اسلام آباد ، ڈی ایم ڈیجیٹل گلوبل ٹی وی نیٹ ورک یوکے )میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ایم ڈیجیٹل ٹی وی نیٹ ورک یوکے کے بیوروچیف اسلام آباد عبدالوحید جنجوعہ نے کہا کہ میں نے جو منظر آج اس پروگرام میں دیکھا ہے ۔  حقیقت میں یہی روحانیت ہے ۔ بزرگان دین نے بین المذاہب رواداری کی جو مشعل روشن کی تھی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار اس کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر چل پڑے ہیں ۔ ہم ڈی ایم ڈیجیٹل کی ٹیم انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ہمیں جب اور جہاں بھی بلائیں گے ان کی ایک آواز پر ڈی ایم ڈیجیٹل کی پوری ٹیم لبیک کہے گی ۔
٭…صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب( چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد،و لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل )نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اللہ کے محبوبین اور انکی محبت اور صحبت میں رہنے سے اللہ نے ہمیں اتنی ہمت اور توفیق دی کہ ہم امن انسانیت اور محبت کا پیغام پھیلائیں ہم اپنی جان اور مال کی پروا کئے بغیر امن وانسانیت کی بھلائی کا کام کر رہے ہیں جس سے متاثر ہو کر ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز ، وکلاء ، انجینئرز ، سوشل ورکر ز ہماری ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں اگر ایسے مخلص لوگ ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے تو یقینا ملک ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں مسلمانوں کا امیج بہتر ہو گا حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ایسے صوفیاء کرام کی خدمات حاصل کریں جو حقیقتاً نیک اور صالح لوگوں کے ساتھ ملکر امن و آشتی کا پیغام عملی طور پر پھیلارہے ہیں ۔
سیمینار کے اختتام پرمسلم ، سکھ ، عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مکمل تعاون کا اعلان کیا اور عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے بین المذاہب امن ، محبت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا ۔ صدر محفل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے سوات میں دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے شہداء اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا فرمائی ۔

بین المذاہب سیمینار  

کیتھولک چرچ بشپ ہائوس فیصل آباد میں بین المذاہب امن ہم آہنگی کیلئے پروقار تقریب

صدیقی لاثانی سرکارکے اعزاز میںریورنڈ ڈاکٹر جوزف کوٹس کی طرف سے افطار ڈنر اور عشائیے کا اہتمام

یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام 2015

آستانہ عالیہ لاثانی سرکار میں یوم ولادت حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کیساتھ محفل ذکر ونعت و سماع کاانعقاد کیا گیا