مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس (خیبرپختونخواہ میں پیر کاکاصاحب ؒ کے دربار اقدس پر دھماکے کی شدید مذمت)

مورخہ : 30اکتوبر 2012 بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ39/4غلام رسول نگر فیصل آباد زیر اہتمام : تنظیم مشائخ عظام پاکستان
زیرصدارت:حضرت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
شرکائے اجلاس : مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے عہدیداران
حضرت صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)
آپ نے کہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان خیبر پختونخواہ کے شہرنوشہرہ میں عیدکے مبارک موقع پرمعروف صوفی بزرگ سیدکستیرگل المعروف کاکا صاحب ؒ کے دربار اقدس میں ہونیوالے دھماکے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کی شدید مذمت کرتی ہے۔امن وسلامتی کے گہواروں پر دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔حکومت پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی ہونیوالی انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ اوراولیاء اللہ کی گستاخی اور بے حرمتی کرنیوالے شرپسند عناصر کولگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ایسے اندوہناک واقعات پر صرف زبانی کلامی مذمت کرنااور شٹرڈاؤن یا ہڑتال کرناحل نہیں ہے ۔حکومت سمیت دیگر ذمہ دار ادارے ان ملک وملت کے دشمنوں کوسرعام کیفر کردار تک پہنچائیں ۔اللہ والوں کی خانقاہوں اور درباروں کی بے حرمتی یقیناًعذاب الہٰی کاسبب بنتاہے ۔یہ توعقیدت ومحبت کے مراکز ہیں جہاں امن وسکون کے حصول کیلئے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی حاضری دینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ ایسے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کوکڑی سز ائیں دیکر ہی ملکی سلامتی اور استحکام کے خواب کوشرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔