تاریخ گواہ ہے کہ انسانیت کوبچانے میں مخلص لوگوںنے ہی اہم کرداراداکیا ہے ۔

 درویشوںکی تربیتی نشست میں صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ جوسیاسی جماعتیں اپنے جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کولالچ اوردھوکہ دیکر لوٹ رہے ہیں،روٹی ،کپڑا اور مکان تو چھین چکے ہیں پھر بھی حکومت کررہے ہیں ۔کیا ان حکومتوں نے پاکستان اور امت محمدیہ ۖ کوکوئی دنیا میں بلند مقام دے دیا ہے؟ ہمیں ان لٹیروں کوروکنا ہوگا ،حرام موت سے شہادت کی موت بہترہے ۔ حکومت صحیح فیصلے کرے توہم پورے پاکستان کوتقویت دینے کیلئے تیار ہیںلیکن ان کرپٹ لوگوںنے چند ٹکوںکے لالچ میں نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کومشکلات کی دلدل میںدھکیل دیا ہے۔ آپ اپنے ضمیر کوبیدار کریں اور خواب غفلت سے اٹھیں ۔ اسلام اور پاکستان کوشدید خطرات سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔اس تباہی اور بربادی میںجہاں سیاسی قائدین کاقصورہے وہاں عوام برابر کی ذمہ دارہے کہ انہوںنے خودہی ان لوگوںکوووٹ دیکر اپنالیڈر منتخب کیا ہے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ اب مجاہد اور باایمان لوگوںکی ضرورت ہے ۔ عوام کواپنے ذاتی مفادات کوچھوڑ کرجذبہ ایمانی سے ملکی مفادات کی خاطر متحد ہوجاناچاہیے تاریخ گواہ ہے کہ انسانیت کوبچانے میں مخلص لوگوںنے ہی اہم کرداراداکیا ہے اب محب وطن لوگوںکومیدان عمل میں آنا ہوگا اور سسکتی ہوئی انسانیت اور امت محمدیہ ۖ کے دکھوں کامداواکرناہوگا ۔

صوفیاء کرام کی تعلیمات