دنیا کاکوئی مذہب بھی دہشت گردی کادرس نہیں دیتاہے۔

7جولائی 2011کے سالانہ کنونشن منعقدہ پہاڑی والی گرائونڈ میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایا کہ استحکام پاکستان اور عالمی امن کی بقا ء کیلئے صوفی ازم کے فروغ اوربین المذاہب امن اتحاد کی ضرورت ناگزیرہے۔اسلام امن ،بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن اخلاق کادرس دیتاہے جبکہ دنیا کاکوئی بھی مذہب فرقہ واریت ،دہشت گردی ،فساد اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔استحکام پاکستان اور عالمی امن کوبحال کرنے کیلئے جید علماء ومشائخ اور پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب ومسالک کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کام کرناہوگا۔