ذکر خدا ،سنت مصطفی ۖ پر عمل کیساتھ درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے سے دنیا وآخرت میں کامیابیاںنصیب ہوتی ہیں۔

ہفتہ وارمحفل ذکرونعت میںصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ رزق حلال کھانے سے ہی عبادت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں مقبول ہوتی ہے۔ کیونکہ جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام اور اولیاء اللہ کی گستاخی کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کاشکار ہوجاتاہے اوروہ دنیاوآخرت میں نقصان اٹھاتاہے۔رازق اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس ہے اس سے رزق حلا ل ہی مانگا جائے اور اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔سنت رسولۖ پر جتنا زیادہ عمل کیا جائیگااللہ ورسولۖ کی نظر رحمت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔زیادہ سے زیادہ اللہ کاذکر کریں اورحضور نبی کریم ۖکی بارگاہ اقدس میںدرودوسلام کے نذرانے پیش کرتے رہیںتاکہ کامیابیاں نصیب ہوتی رہیں۔

صوفیاء کرام کی تعلیمات