جیزز چرچ میں محفل میلاد پاک ۖ کا انعقاد

مورخہ:  22فروری 2013بروز جمعتہ المبارک    بمقام :  جیزز چرچ برکت پورہ فیصل آباد     زیر اہتمام :  جیزز چرچ برکت پورہ  خصوصی تعاون:  بین المذاہب امن اتحاد
زیر صدارت:   صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مہمان خصوصی :  خلیل طاہر سندھو (ایم پی اے )
مہمانان گرامی :  پیر رانا محمد طا ہر صاحب،پیر حاجی محمد افضل صاحب،  پیر ا حسان ا لحق معصومی صا حب،پیر محمد ا عجا ز صا حب المعروف باباجی سرکار،خلیفہ جی ناصر علی گل صا حب،محمد ریحان نقشبند ی صا حب اور کثیر تعدا د میں لا ثا نی ویلفیئر فائو نڈیشن کے اراکین نے شرکت کی جبکہ مسیحی کمیونٹی کی جانب سے بشپ منظور عالم،لار ڈ بشپ شمس پرویز،ڈاکٹر گبرائیل،ماسٹر عنایت جوز ف ودیگر اراکین شریک ہوئے۔
محفل پاک کاآغاز : تلاوت کلام کی سعادت مظہرعباس نقشبندی نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب ۖ اوربارگاہ عیسویٰ کیلئے صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔نقابت کے فرائض محمد رمضان نقشبندی نے حاصل کی۔
مقررین کے خطابات :  
بشپ منظور عا لم صاحب نے کرسچئن کمیو نٹی کی نمائندگی کر تے ہوئے سفیر امن صو فی مسعو د ا حمد صد یقی کی خد ما ت کو ذبردست خرا ج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ لا ثا نی سر کار کا آ ستا نہ وہ واحد آستا نہ ہے جہا ں کرسچئن کمیو نٹی سے عملی محبت اور ہمدر دی کی جا رہی ہے،ہم آپکے دل کی گہرائیو ں سے مشکور ہیںکہ آج آپ نے چرچ میں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی۔
لارڈ بشپ شمس پرو یز صا حب نے بیا ن کر تے ہوے کہا کہ آج لا ثا نی سرکارصاحب کی انبیاء اکرام سے محبت کی تعلیما ت سے متاثر ہو کرمسیحی بھی چرچ میںجشن عید میلادالنبیۖمنا رہے ہیںاورآپ نے محفل میلاد کیلئے چرچ میں تشر یف لا کر دنیا کی تا ریخ بد ل دی ہے،اور ایک نئے باب کا آغا ز کیا ہے،آپ ہمیں ہر سال کر سمس کے مو قع پر بلاتے ہیں اور آپکا وا حد آستا نہ ہے جہا ںیسو ع ا لمسیح علیہ السلام کی ولادت کا کیک کا ٹا جا تا ہے۔
خلیل طا ہر سندھوصاحب (MPA) نے اپنے بیا ن میں کہا کہ لا ثانی سر کار حقیقی معنو ں میںبین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خد ما ت دے رہے ہیں،اور آج کی عید میلا د ا لنبی ۖ کی محفل اس با ت کا منہ بولتا ثبو ت ہے ،میں تمام مسیحی برادری کی جانب سے لا ثا نی سرکار صاحب کو مبارک باد پیش کر تا ہوں۔
ڈا کٹر گبرا ئیل صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ صوفی مسعو د ا حمدیقی لاثا نی سرکار صا حب کی مسیحی برادری کے سا تھ عرصہ دراز سے محبت اور خلو ص کی بنا پر تما م مسیحی برا دری آپکے امن مشن میںآپکے ساتھ شا نہ بشانہ چلنے کا اعلا ن کرتی ہے۔
 ماسٹر عنائت جوزف صا حب نے کہاکہ لا ثا نی سرکارصاحب کے آستا نے سے نبی آخرالزمانۖسمیت تمام انبیاء اکرام سے محبت کا درس دیا جا رہا ہے ۔
محفل کے اختتا م پر صو فی مسعو د احمد صدیقی لا ثا نی سر کا راور مسیحی برادری کے بشپ حضرات نے مل کر رحمت اللعالمین،حضرت محمد مصطفیۖکی ولادت  با سعا دت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا،چیئرمین بین المذاہب امن اتحا د پاکستا ن جناب صوفی مسعو د احمد صد یقی لاثا نی سر کار کی جانب سے حاضر ین محفل کیلئے پر تکلف لنگر کا ا ہتما م کیا گیا تھا۔محفل کے اختتا م پر پاکستان سمیت عا لمی امن کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔     

چرچ میں محفل میلاد