امن سیمیناربسلسلہ ''سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی ''

 
مورخہ:  12مارچ 2013    بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد         زیر اہتما م :  بین المذاہب امن اتحاد پاکستان  خصوصی تعاون :  تنظیم مشائخ عظام
زیر صدارت:   صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
مہمانان گرامی :  لارڈ بشپ شمس پرویز(چیئرمین آل چرچز ان ان پاکستان )،پیر احسان الحق نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ )،پاسٹر شکیل پرویز    (مسیحی کمیونٹی ،پاسٹر)،مولانا اشرف بٹ (معروف عالم دین فیصل آباد)،صاحبزادہ منشاء سالک(مرکزی چیئرمین متحد ہ قومی امن کمیٹی فیصل آباد)،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،،پیر حاجی محمد افضل(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہر    (مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد خالد حنیف(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام )،پیر میا ں محمد اصغر(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر نذیر حسین(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد اعجاز المعروف باباجی سرکار(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)، ناصر علی گل(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،پیر گلزاراحمد(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مشتاق احمد صدیقی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،رانا محمد احسان خا ں(مرکزی رکن مجلس شوریٰ)،محمد ریحان خان(میڈیا سیکرٹری)،محمد رمضان نقشبندی(لاثانی محافل ذکرونعت کے معروف نقیب )سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
 کانفرنس کے مقاصد:پاکستان کی مختلف مذہبی کمیونٹیز سکھ ،پارسی ،ہندو ،کرسچن ،اور مسلم اسکالرز کے درمیان مذہبی منافرت اوردہشت گردی کی موجودگی میں امن کیسے؟ ''بادامی باغ کے سانحے ''کے سلسلے میں پاکستان کے سب سے حساس مو ضو ع دہشت گردی کو تیاری اور مذہبی منافرت کے خاتمہ کا مشترکہ اعلامیہ ۔مذہبی منافرت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مل بیٹھنے کی ضرور ت ہے پاکستان کے استحکام مذاہب کے درمیان محبت کے فروغ سے ممکن ہے سیمینارمیں ان عوامل پر بحث کی گئی جو معاشرہ میں اختلاف  ،عدم احترام اور غیر منصفانہ رویوں کا باعث بنتے ہیں،سیمینار کے اختتام پرمذہبی منافرت ،دہشت گردی اور بدامنی کی وجوہات پر نتیجہ خیز گفتگو کے بعد تمام مذاہب کے اسکالرزکا۔۔۔۔۔۔ مشترکہ اعلامیہ ……قیام امن اور شعور کی بیداری کے لیے اعتدال پسندی پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی زندگی کو صحت مند بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے آپس میں سنجیدگی ،اخلاص اور وسیع النظری سے باہمی تعاون کو بڑھایا جائے ۔استحکام پاکستان کے لیے تمام مذاہب انفرادی اور اجتماعی طور پر انسانی حقوق کی پامالی ،عدم مساوات و تحفظ ،غیر انسانی سلوک ،تشدد ،دہشت گردی اور شر انگیزی کے خلاف متحد ہو کرمشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں ۔زہریلے لٹریچر،تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کے احترام اور باہمی احترام کا فروغ مل بیٹھ کر ہی ممکن ہے۔  
 صدیقی لاثانی سرکار صاحب اور دیگر مہمانان گرامی کے خطابات  
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان)
 نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فر قہ وارانہ اور مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت اسکی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے نام نہاد امن کمیٹیوں میں اقربا پروری ہو رہی ہے ۔حقیقی اور محب وطن لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ایک خاص گر وہ اس میں ملوث ہے جس کی پشت پناہی چند صوبائی حکومتی عہد یداران کر رہے ہیں ۔
لارڈ بشپ شمس پرویز صاحب(چیئرمین آل چرچز ان ان پاکستان )
نے کہا کہ اسلام ایک پر امن دین ہے اور اسکا عملی نمونہ ہمیں لا ثانی سرکار کے پیار اور اخلاق سے ملا ہے جو لوگ فرقہ واریت اور دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ کس اسلام کی بات کرتے ہیں حقیقی اسلا م کا درس تو صوفیاء کی تعلیمات سے ملتا ہے۔
  پیر احسان الحق نقشبندی معصومی(ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام ٹوبہ )
 نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے
پاسٹر شکیل پرویزصاحب(مسیحی کمیونٹی ،پاسٹر)
 نے کہا کہ مذاہب عالم سے محبت کا عملی ثبوت ہمیں لاثانی سرکار کے آستانے سے ملا ہے ۔سانحہ بادامی باغ کے سانحے کے فوراً بعد لاثانی سرکار کی تنظیموں نے کرسچین کمیو نٹی سے رابطے شروع کر دیئے تھے جس سے مسیحی برادری کو بہت خوشی ہوئی۔
مولانا اشر ف بٹ صاحب(معروف عالم دین فیصل آباد)
نے کہا کہ ملک میں بد امنی اسلام اور صوفیاء کی تعلیمات سے دوری ہے۔
صاحبزادہ منشاء سالک صاحب (مرکزی چیئرمین متحد ہ قومی امن کمیٹی فیصل آباد)
نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کو فروغ دے رہی ہے ۔
 مشائخ عظام سمیت مختلف تنظیموںکے مرکزی عہدیداران کی طرف سے سانحہ بادامی باغ کی شدید مذمت
سیمینار میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ) انٹر نیشنل ، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے کرسچین کمیونٹی کے پاسٹر صاحبا ن سمیت مسلم اور کرسچین خواتین نے بھی بادامی باغ سانحے کی شدید مذمت کی ۔ 

سیمینار