مذاہب عالم کی معتبر شخصیا ت بین المذاہب ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں۔

3مئی 2012کو لاثانی سیکرٹریٹ پر ''لاثانی ہیومن رائٹس کونسل ''کے اجلاس میںصدیقی لاثانی سرکار صاحب نے فرمایاکہ امریکی ملعون پادری ٹیری جون کیطرف سے ایک بارپھر ''بانی اسلام حضورنبی کریم ۖ اور عظیم المرتبت الہامی کتاب قرآن مجید فرقان حمید''کی شان اقدس میں گستاخی نے لاکھوں فرزند ان اسلام کے جذبات کومجروع کیا۔بین المذاہب ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے پاکستان میں بسنے والی مذاہب عالم کی معتبر شخصیات اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک اور بالخصوص اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کوبھی جگائیںاور ان سے پرزور مطالبہ کریں کہ دہشت گردی کی جنگیں قائم کرنے میں ملعون پادری ٹیری جون جیسے دہشت گردکی حرکات اہم محرکات بنتے ہیں۔لاثانی ہیومن رائٹس کونسل کے عہدیداران نے نہ صرف حکومت بلکہ انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں،اوآئی سی سمیت اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ ایسے دہشت گردوںکولگام دینے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں کیونکہ عالم امن کوقائم رکھنے کیلئے تحریری اور تقریری دہشت گردی کوروکنا ہی بہتر رہیگا۔انہوںنے دنیا کوباورکراتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف سے تو کشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم کئے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے ،کوئی بھی انہیں اس دہشت گردی سے باز رکھنے کیلئے سخت اقدامات نہیں کررہا، دوسری طرف وہ خود اپنے ہی ملک میں مسلمانوں کی تاریخی مساجد( مقدس عبادت گاہیں) ہیں ان کو بھی مسمارکررہاہے ۔اسی طرح اسرائیل بھی بھار ت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوںکے مقدس مقامات کی بے حرمتی کررہاہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ ،امریکہ اور عالمی انسانی حقوق کے ذمہ داروںسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپناجانبدارانہ رویہ ترک کرتے ہوئے ان دہشت گردممالک کولگام دیں تاکہ کرہ ارض کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنایا جاسکے۔امت مسلمہ کی طر ف سے مکمل خاموشی کسی انقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔خالق ارض وسماجل شانہ کافرمان مبارک ہے کہ''جب حق آتاہے تو باطل مٹ جاتاہے اور بے شک باطل مٹنے کیلئے ہی ہے''