صاحبزادہ سید سعیدالحسن شاہ صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امورحکومت پنجاب لاہور

حال ہی میں صوبائی حکومت نے راقم کو بطور صوبائی وزیر کابینہ میں شامل کیا ہے ۔ میری خوشی قسمتی ہے کہ مجھے اوقاف و مذہبی امور کا محکمہ دیا گیا ہے تاکہ میں حسب استطاعت بزرگان دین کے مزارات کی بہتر طریقہ سے دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ انہیں روحانیت کا مرکز بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کر سکوں ۔
ہمارا پیا را ملک جو کہ لاکھوں مسلمانوں کی جدو جہد اور عظیم قربانیوں کا ثمرہ ہے اس کا تحفظ ، ترقی اور بقاء ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اس میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ ہم یہ مقاصد حاصل نہیں کر سکتے جب تک ملک کے اندر امن و آشتی اور باہمی محبت کی فضاء قائم نہ ہو ۔ اولیاء کرام کی تعلیمات کا مرکز ی نقطہ اور محور صرف اور صرف یہی تھا کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف حکمت اور بصیرت سے دعوت دی جائے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے محبت سے ہی لاکھوں غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا ۔
موجودہ حالات میں ہماری حکومت دہشت گردی کی روک تھام اور باہمی رواداری اور محبت کی فضاء کو قائم کرنے کیلئے پوری جدو جہد کر رہی ہے ہم سب کا بالعموم اور آپ کا بالخصوص قومی ، ملی اور مذہبی فریضہ ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات کے امین اور وارث ہونے کی حیثیت سے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔
محکمہ اوقاف میں اتحاد بین المسلمین سیکرٹریٹ قائم ہے جو کہ اتحاد امت ، باہمی رواداری اور امن و آشتی کیلئے کام کر رہا ہے مجھے امید ہے کہ آپ اس کار خیر میں محکمہ اوقاف کی بھر پور مدد فرمائیں گے اور اپنی مثبت تجاویز سے مستفید فرمائیں گے ۔ انشاء اللہ آپ سے جلد ملاقات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
محکمہ آپ کے تعاون کا خواہاں اور مثبت تجاویز کا منتظر رہے گا ۔ شکریہ

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔

پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمودقاضی صاحب ( دیول شریف)

ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں

پیر طریقت مولانا قاری عزیز الرحمن قادری نقشبندی صاحب رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان

حضرت لاثانی سرکار روحانیت و تصوف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہیں اور مجھے خود روحانی و باطنی طور پر اس کی اطلاع ہوئی ہے۔

پیر طریقت مخدوم شیر علی سہروردی صاحب (سجادہ نشین مخدوم لعل شاہ سہروردی دینہ شریف جہلم)

میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج تحسین پیش کرتا ہوں

پیر طریقت سید سعادت علی نقشبندی چوراہی صاحب (سجادہ نشین مرکزی آستانہ عالیہ چورہ شریف )

لاثانی سرکار موجودہ دور میں اللہ رسول ۖ کے ظاہری و باطنی فیوض و برکات سے عالم انسانیت کو فیضیاب فرما رہے ہیں