محترمہ روحیاء موفندی صاحبہ (اسکالر،صدر بہائی کیمونٹی پنجاب )

ہم حضرت لاثانی سرکار سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ امن و اتحاد کیلئے جو بھی قدم اٹھائیں گے ہم (بہائی کمیونٹی) ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے.

محترمہ ظل ہماءصاحبہ(میڈیکل سوشل ویلفیئرآفیسر میوہسپتال لاہور )

اس پر فتن دور میں صدیقی لاثانی سرکار سیاسی تقاضوں سے ہٹ کر اور قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انسانیت کی بھلائی کیلئے جو کام کررہے ہیں یہ انہی کی ذات کا خاصہ ہے۔

مسز جوئیس روفن جولیس صاحبہ (منسٹر میناریٹیزز پنجاب)

صدیقی لاثانی سرکار نے بد امنی ،نفرت اور تشدد جیسے اہم موضوع پر سنجیدہ گفتگو کااہتمام اور مذاہب عالم کو اکٹھا کرکے جس قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

پیر طریقت سید سیف الرحمن اخوند درویزہ صاحب (خلیفہ مجاز پیر سید عزیز شاہ مردان ،خیبر پختونخوا)

مجھے 1982ء میں ہی لاثانی سرکار سے روحانی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ جبکہ ظاہری طور پر ابھی لاثانی سرکار کو نہیں جانتا تھا۔

پیر طریقت ڈاکٹر خضر محمودقاضی صاحب ( دیول شریف)

ہم تمام مشائخ عظام اپنے قائد حضرت مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہارِ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں

پیر طریقت مولانا قاری عزیز الرحمن قادری نقشبندی صاحب رکن تنظیم مشائخ عظام پاکستان

حضرت لاثانی سرکار روحانیت و تصوف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہیں اور مجھے خود روحانی و باطنی طور پر اس کی اطلاع ہوئی ہے۔

حضرت علامہ مفتی غلام فرید ہزاروی صاحب (ممبر صوبائی اسمبلی و پرنسپل جامعہ فاروقیہ گوجرانوالہ )

پیر طریقت جناب مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب دور ِحاضر میں بہت مقبول ہیں۔ انکے مریدین و سالکین اپنے مرشد پر جانثار کرتے ہیں اور شدید محبت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری صاحب(چیئرمین ہیومن رائٹس آبزرور انٹرنیشنل )

للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس پورے ملک میں جو 2700وکلاء ہیں۔ ہم ان کی خدمات بھی اپنے پیارے دین اور اللہ کے پیارے محبوب لاثانی سرکار صاحب کی نذر کرتے ہیں

پیر طریقت مخدوم شیر علی سہروردی صاحب (سجادہ نشین مخدوم لعل شاہ سہروردی دینہ شریف جہلم)

میں حضرت لاثانی سرکار کی فروغ اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کو حقیقتاً خراج تحسین پیش کرتا ہوں

پیر طریقت سید سعادت علی نقشبندی چوراہی صاحب (سجادہ نشین مرکزی آستانہ عالیہ چورہ شریف )

لاثانی سرکار موجودہ دور میں اللہ رسول ۖ کے ظاہری و باطنی فیوض و برکات سے عالم انسانیت کو فیضیاب فرما رہے ہیں