استحکام پاکستان اور عالمی امن کی بقا ء کیلئے صوفی ازم کے فروغ اوربین المذاہب امن اتحاد کی ضرورت ناگزیرہے۔

 مرشد اکمل صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے 7جولائی 2011کیسالانہ کنونشن منعقدہ پہاڑی والی گرائونڈمیں صدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ استحکام پاکستان اور عالمی امن کی بقا ء کیلئے صوفی ازم کے فروغ اوربین المذاہب امن اتحاد کی ضرورت ناگزیرہے۔اسلام امن ،بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن اخلاق کادرس دیتاہے جبکہ دنیا کاکوئی بھی مذہب فرقہ واریت ،دہشت گردی ،فساد اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔استحکام پاکستان اور عالمی امن کوبحال کرنے کیلئے جید علماء ومشائخ اور پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب ومسالک کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کام کرناہوگا۔

مذاہب کا اتحا د اور امن کا فروغ