مقامی اور صوبائی انتظامیہ کی نااہلی

ملک میں قتل وغارت گری'' مقامی اور صوبائی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے

15جنوری 2012کو مجلس شوریٰ کے اجلاس میںصدیقی لاثانی سرکارنے فرمایا کہ ہم مرکزی رکن بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اور سیوامنڈل رحیم یارخان کے گروسکھ دیوسکھاجی کے قریبی عزیز پروفیسر اشوک کمار المعروف کمال اعظم کوضلع رحیم یارخان چک نمبر 5-Bمیںدن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مہنگائی،بیروزگاری اور عدل وانصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات کاہونامعمول بن چکاہے۔ایسے واقعا ت کاہونا مقامی اور صوبائی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔