الہامی کتابوں کی بحرمتی کرنیوالے کرہ ارض پر امن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

28فروری 2012کو مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب نے فرمایا کہ الہامی کتابیں انسانیت کیلئے رشدوہدایت کاسرچشمہ ہیں،ان کی تعلیمات پاکیزہ اور ان کاادب واحترام ہر مذہب کے انسانوں کیلئے لازم ہے۔امن پسند وہی لوگ ہیں جو نہ صرف اپنے مذہب کی الہامی کتاب بلکہ دوسرے مذاہب کی بھی مقدس کتب اور ان کے مذہبی پیشوائوں کے ادب واحترام خیال رکھتے ہیں اور جولوگ ان مقدس الہامی کتابوں کی بحرمتی کرتے ہیںوہی لوگ کرہ ارض پرامن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔