''پہلے احتساب پھر الیکشن ۔۔۔۔۔احتساب سے پہلے الیکشن نامنظور''

 29نومبر 2011کو ''کرپشن مکائو ،ملک بچائو ''کے سلسلے میں فیصل آباد سے نکالی گئی ریلی میں صوفی مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب نے فرمایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تمام اراکین،قومی اداروں،حکومتی عہدیداران وسرکاری افسران سمیت تمام بیوروکریٹس کامکمل اور شفاف احتساب ضروری ہے تاکہ ملک پاکستان سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ اجاسکے کیونکہ کسی ایک لیڈر کوہٹادینے سے کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں بلکہ مکمل احتساب ہوناچاہیے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر پربھی مکمل پابندی ہونی چاہیے کیونکہ تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے اور قتل وغارت میں ملوث جماعتوں نے اسلام اور پاکستان کوبہت بدنام کرکے رکھ دیاہے ان کیخلاف بھی فوری کاروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے مانچسٹر میںبجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے لاکھوں مزدوروںکے گھروںمیں چولھے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور ان کے منہ سے روٹی کانوالہ چھینا جارہاہے اس گھنائونی سازش کوختم کرناچاہیے اور ملک میں خوشحالی لائی جائے۔

کرپشن کی تباہ کاریاں