'شان مصطفی ۖ مذاہب عالم کی نظر میں ''سیمینار

  01اکتوبر2012    بمقام :لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد          زیر اہتمام :بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
زیر صدارت     : صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان )
سیمینار کا مقصد   :   '' پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی انبیاء ،صحابہ ،ازواج مطہرات،اولیاء کی توہین کیخلاف قانون سازی اوراس پر عمل درآمدکروانا''
ثناخوان حضرات  :قاری محمد رمضان نقشبندی(تلاوت کلام پاک )، محمد رمضان نقشبندی اور محمد ریحان نقشبندی ( نقابت کے فرائض)،حافظ اطہر مسعودنقشبندی ( حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی بارگاہ اقد س میں ہدیہ عقیدت )،محمد اکمل نقشبندی( حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی بارگاہ اقد س میں ہدیہ عقیدت )، صاحبزادہ شبیر احمد سرکار( حضور نبی کریم روف الرحیم ۖ کی بارگاہ اقد س میں ہدیہ عقیدت )
مہمانان گرامی  :  پاسٹر بشیر خورشید(کرسچین کمیونٹی )،پاسٹر یعقوب(کرسچین کمیونٹی )،ماسٹر عنایت جوزف(کرسچین کمیونٹی )،قاری محمد نواز نقشبندی (مرکزی وائس چیئرمین متحدہ امن کمیٹی)،محمد طارق بھٹی (کوارڈینیٹرلاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کینیڈا )،پیر لیاقت علی نقشبندی(ضلعی کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر رانا محمد طاہر نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،ڈاکٹر ذوالفقارعلی گل نقشبندی(سابقہ جنرل سیکرٹری لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن،سوشیالوجسٹ)،ڈاکٹر شفقت حسین نقشبندی (کارڈیک سرجن )،پیر اعجاز احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر ڈاکٹرمحمد انور نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر مشتاق احمدنقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی(رابطہ سیکرٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان)،پیر تلمیز الرحمن(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد اصغر نقشبندی(مرکزی رکن تنظیم مشائخ عظام فیصل آباد)،پیر محمد صادق چشتی(ضلعی کوارڈینیٹرتنظیم مشائخ عظام ساہیوال )،پیر محمد ناصرعلی گل نقشبندی(مرکزی رکن شعبہ تعلقات عامہ)،پیر نذیر حسین نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،صاحبزادہ شبیر احمدسرکار(ثناخوان وصدرآل پاکستان لاثانی نعت وکلام کونسل )،محمد احسان نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ )،رفاقت علی نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ ،مائننگ انجینئر)،شاہد منیر(بیوروچیف ندائے روشن خیالی)،ڈاکٹر شاہد(صحافی چینل 5)،مظہرعباس (میڈیا سیکرٹری )
صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب(چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان)اوردیگر مقررین کاسیمینار سے خطاب :
آپ نے کہاکہ بیرون ممالک سمیت پاکستان میں بھی انبیاء کرام ،امہات المومنین ،خلفائے راشدین اور اولیاء اللہ کے گستاخوںکیخلاف بھی سخت قانون سازی کی جائے تاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کوکم کیاجاسکے۔جہاں بھی کوئی شخص چاہے اس کاتعلق کسی بھی جماعت ،فرقے،گروہ ،تنظیم یا مذہب سے ہوایسی ناپاک اور مذموم حرکت کرنے پر اس کیخلاف سخت ایکشن لے کراس کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،ازواج مطہرات ،خلفائے راشدین اور اولیاء اللہ کی گستاخی ہی عذاب الہٰی کاسبب ہے۔زلزلوںکاتیزی سے آنا،پراسرار آگ کااچانک بھڑک اٹھنا،سیلاب کی تباہ کاریاں،قتل وغارت ،ناگہانی حادثات اور لاعلاج امراض کاتیزی سے پھیل جانا عذاب الہٰی کی ہی نشانیاں ہیں۔
پاسٹر بشیر خورشید،پاسٹر یعقوب،ماسٹر عنایت جوزف (کرسچین کمیونٹی )
انہوںنے کہاکہ ہم مسلمان بھائیوں کیساتھ مل کر گستاخانہ فلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،انجیل مقدس سمیت کسی بھی الہامی کتاب میں انبیاء کرام  کی توہین کاکوئی درس نہیں دیاگیا بلکہ ان کی اطاعت وفرمانبرداری اور عقیدت اور محبت کادرس دیاگیا ہے۔اس سلسلے میں صدیقی لاثانی سرکار کاآستانہ مذاہب عالم کیلئے امن کاگہوارہ بن چکاہے۔
قاری محمد نواز نقشبندی صاحب(مرکزی وائس چیئرمین متحدہ امن کمیٹی)
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان امریکہ سمیت مغربی ممالک کے ساتھ مکمل بائیکاٹ کااعلان کرے۔
محمد طارق بھٹی صاحب (کوارڈینیٹر کینیڈا )
انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے محبوبوں سے عشق ومحبت جزوایمان ہے۔
صاحبزادہ شبیر احمد سرکار(ثناخوان مصطفی ۖ وصدرآل پاکستان لاثانی نعت وکلام کونسل)
انہوں نے فرمایا کہ حضور نبی کریم ۖ سے عشق ومحبت کرنا ہی ایمان ہے اور اللہ تعالیٰ ان گستاخوں کوان کے انجام تک پہنچائے گاتاکہ اقوام عالم کیلئے ان کودرس عبرت بنادیگا۔
پرامن احتجاج اور UNOکے نام خصوصی پیغام
سیمینار کے اختتام پر مذاہب عالم سمیت علماء ومشائخ عظام اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (مردوخواتین ونگز)نے پرامن احتجاج بھی کیااور میڈیا کے ذریعے UNOسمیت عالمی دنیا کویہ پیغام دیا کہ توہین انبیاء کرام  پر اپنے اپنے ممالک میں قانون سازی کی جائے تاکہ اس کرہ ارض پر امن وسلامتی کوفروغ دیا جاسکے۔

سیمینار