''انسانی حقوق کا عالمی دن ''سیمینار

 مورخہ :10دسمبر 2012    بمقام :  ہولی چرچ وارث پورہ     زیر اہتمام :  حرف این جی او    خصوصی تعاون:   بین المذاہب امن اتحاد
زیر صدارت:  پروفیسر انجم پال(کرسچین کمیونٹی ،لیکچرار گورنمنٹ سائنس کالج سمندری)
مہمان خصوصی :صوفی مسعود احمدصدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان)                                                                                  
 اراکین مجلس شوریٰ سمیت دیگر شرکائے سیمینار:  خلیل طاہرسندھو(پارلیمانی سیکرٹری قانون داخلہ وپارلیمانی امور )،پیر سید احمدندیم نقشبندی (کوارڈینیٹر TMUP )،محمد ریحان خان(مرکزی مرکزی رکن TMUP )،محمد احسان نقشبندی(مرکزی رکن مجلس شوریٰ TMUP)،نوید والٹر (صدر ہیومن رائٹس فوکس پاکستان )،سردارگورمیت سنگھ(نائب صدر مسلم سکھ فیڈریشن)،مسز کرسٹینا پیٹر(کرسچین کمیونٹی )،ڈاکٹر فرہنگ یکتائی(بہائی کمیونٹی )،راجہ ٹامس البرٹ(سابقہ ممبر ضلع کونسل فیصل آباد )،جارج کلیمنٹ(سابقہ ایم این اے)،لالہ روبن ڈینیل(کرسچین کمیونٹی )،سیف الحق بیگ(X,MPAپاکستان مسلم لیگ (ن)،مرزا محمد اعجاز  (ورکرپاکستان مسلم لیگ (ن)،عدیل فراز(حرف پاکستان این جی او)،سرفراز مسیح(کرسچین کمیونٹی )،مظہرعباس (میڈیا سیکرٹری)،اعجاز علوی (ایکسپریس نیوز)،محمدوقاص شہزاد (جیو نیوز)سمیت مسلم اورمسیحی کمیونٹی کے مردوخواتین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔    
سیمینار کے مقاصد :   بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری شاندار کاوشوںکو استحکام بخشنا ،مسلمانوں اورعیسائیوں کے درمیان پائی جانیوالی نفرتوںکو ختم کرنا ،عوام الناس کویہ شعور دینا کہ اسلام اورعیسائیت کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں۔اقوام عالم کو یہ پیغام دینا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی ادائیگی دیگر کئی ممالک کی نسبت بہت بہترہے،یہاں پر نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب ومسالک کے لوگوں کواپنے اپنے مذہب کیمطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔عوام الناس کویہ پیغام گیا کہ آپس میں مل بیٹھ کر بہت سے مسائل کاحل نکالاجاسکتاہے اورنفرتوںکومحبتوںمیں بدلاجاسکتاہے۔
صدیقی لاثانی سرکارصاحب ودیگر مقررین کے خطابات :  
صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان)
آپ نے کہا کہ تمام انبیاء کرام  انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار تھے اسلئے مذاہب عالم انسانیت کی ہی تعلیم دیتے ہیں۔اس کاعملی مظاہرہ ہمیں اولیاء اللہ کی خانقاہوں اور آستانوںسے اور ان کی صحبت سے مل رہاہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انبیاء کرام  کے حقیقی وارث اولیاء اللہ ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں سے آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں مذاہب عالم کے لئے بلاامتیاز انسانی حقوق کی تعلیمات کاعملی درس دیاجارہاہے،UNOسمیت مذاہب عالم کی طرف سے آستانہ عالیہ کوامن کاگہوارہ قرار دیا جارہاہے۔یہ سب اللہ ورسول ۖ کی خصوصی نظر کرم کی بدولت ہے ، ہمارے بزرگوںنے ہمیں انسانی حقوق کی بہترین تعلیم وتربیت دی ہے اور آج پاکستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی لاکھوںلوگ مستفیض ہورہے ہیں۔
پروفیسر انجم پال صاحب،خلیل طاہر سندھو صاحب ،مسز کرسٹینا پیٹر(کرسچین کمیونٹی )،ڈاکٹر فرہنگ یکتائی(بہائی کمیونٹی )ودیگرنے بھی خطابات کئے۔