سالانہ بین المسلمین ،بین المذاہب امن کنونشن ،مشائخ وکمیونٹی ورکرزکنونشن 2012

مورخہ: 5جولائی2012     بمقام :  پہاڑی والی گرائونڈ فوارہ چوک فیصل آباد        زیر اہتمام :بین المذاہب امن اتحاد و تنظیم مشائخ عظام پاکستان و لاثانی ویلفئیر فا ئو نڈیشن
زیر صدارت:  صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارصاحب (چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان  )
مہمانان گرامی :پیر منظور الٰہی تقی چشتی نظامی سیمانی (خانیوال)، پیر طریقت محمد معین الدین چشتی قادری (سجادہ نشین پیر محمد بخش المعروف پیر پٹھان دیپالپور)، پیر حکیم رفیق لدھیانوی (چنیوٹ)، پیر طریقت خواجہ سید اشتیاق احمد معینی اجمیری (ساہیوال)، پیر صوفی منیر نقشبندی سیفی (انجینئر نیوکلیئر انرجی اسلام آباد)، پادری عاشر ولیم (ملتان شریف)،پاسٹر ذوالفقار تبسم (شاہ کوٹ)، پاسٹر امجد فاروق، پاسٹر شکور نور، گرو سکھ دیو (صدر گرو گورکھ ناتھ سیوا منڈل رحیم یار خان)، پنڈت راجیش کلیان (راولپنڈی)، پنڈت راج کپور (ملتان شریف)، بھیا رام انجم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن انسانی حقوق رحیم یار خان)، آصف (بہائی کمیونٹی)،  بشپ افتخار اندریاس (بشپ آف ایشیائ)، لارڈ بشپ شمس پرویز (مرکزی چیئرمین ایسوسی ایشن آف بشپ، ہیڈ آف دی نیشنل چرچز ان پاکستان)،  بشپ منظور عالم (فیصل آباد)، پروفیسر سلامت اختر مسیح (چیئرمین آل پاکستان کرسچین لیگ اسلام آباد)،علامہ مفتی بشارت مدنی(دیوبند مکتبہ فکر کے معروف عالم دین) ، سید ذاکر حسین شاہ نقوی(اہل تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے)،خالد محمود اعظم آبادی،ساجن بھاٹیہ (چیئرمین مسیحا فائونڈیشن)، پیر محمد صادق چشتی (ساہیوال)،پیر طریقت محمد عارف شاہ (سجادہ نشین پیر غلام مرتضیٰ شاہ نیکوکار)ساہیوال،صوفی اعجازحسین چشتی قادری (آستانہ عالیہ چشتیہ صابریہ جہانگیر موڑ)،مخدوم طارق عباسی شمسی الجعفری (نائب سجادہ نشین حضرت شاہ شمس سبزواری) ملتان شریف ،صاحبزادہ قاضی سید محمود الحسن (ناظم اعلیٰ جامعہ حسینیہ فیض العلوم )لاہور،پیر صوفی محمد امین چشتی معینی اجمیری (ساہیوال)،پیر طریقت سید اسرار حسین شاہ (آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف )،پیر طریقت خواجہ سید اشتیاق احمد معینی اجمیری (ساہیوال)،صاحبزادہ محمد معصوم شاہ صاحب (سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید محبوب عالم شاہ   فیصل آباد )پیر طریقت سید سیف الرحمن اخونددرویزہ صاحب (صوبائی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،صوبہ سرحد)پیر طریقت محمد بشیر احمد سیفی نقشبندی ساہیوال پیر طریقت منیر احمد نوشاہی قادری صاحب ساہیوال پیر صوفی اللہ رکھا نقشبندی صاحب لاہور پیر طریقت محمد ذوالفقار نقشبندی مجددی اوکاڑہ،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی (گوجرہ)،پیرمحمد راشد نقشبندی (لاہور)،پیر لیاقت علی نقشبندی (فیصل آباد )، پیر مختار احمدنقشبندی (فیصل آباد )، پیر رانا محمدطاہر نقشبندی (فیصل آباد )، پیر مشتاق احمد نقشبندی (فیصل آباد )،پیر حکیم محمد رفیق اختر لدھیانوی چنیوٹ، پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی (لاہور)، پیر اعجازاحمدنقشبندی (فیصل آباد )، پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی (فیصل آباد ) ، پیر حاجی محمد افضل نقشبندی (فیصل آباد)، پیر امجد مسعودنقشبندی (کراچی )، پیر الطا ف حسین نقشبندی (اقبال نگر ساہیوال)، پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی (رحیم یار خان )، پیرطریقت محمد اصغر نقشبندی (فیصل آباد )، پیر حاجی افتخار نقشبندی (سعودی عرب)، پیر ذکاء الدین نقشبندی صابری (لاہور)، پیر عتیق الرحمن نقشبندی (فیصل آباد ) ، پیر حافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی (لاہور)، پیر حافظ محمد فریاد نقشبندی قادری(لاہور)،مصاحبزادہ علامہ منشاء سالک قادری رضوی (صدر جمعیت مشائخ پاکستان )،پروفیسر فضل الرحمن (وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ)، پیر افتخار احمد نقشبندی (لاہور)، پیر ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی قادری (لاہور)، پیر محمد خالد حنیف نقشبندی (فیصل آباد )، پیر تاج محمد نقشبندی (فیصل آباد )، پیر تلمیز الرحمن نقشبندی (فیصل آباد )، پیر محمد رمضان نقشبندی (فیصل آباد )، پیر محمد یامین نقشبندی (کراچی )، ڈاکٹر ذوالفقار علی گل (ایم بی بی ایس ،ایم اے ماس کمیونیکیشن ) ،  قاری محمد نواز نقشبندی قاری نور محمد سیالوی ، پیر مفتی محمد صدیق قادری چشتی فیصل آباد علامہ قاری محمد شہباز طیبی ڈجکوٹ مولانا قاری محمد امین ڈجکوٹ قاری محمد عباس نقشبندی قاری محمد رمضان قادری علامہ مولانا محمد یاسر قادری مولانا رانا محمد شفیق مولانا محمد وسیم مولانا قاری نبی احمد صاحب ، پروفیسر خالد پرویز( مصنف ،کالم نگار فیملی میگزین لاہور )،شاہد منیر (چیف ایڈیٹر روزنامہ ندائے روشن خیالی )فیصل آباد،رانا محمد محبوب عالم (بیوروچیف ندائے روشن خیالی کھرڑیانوالہ فیصل آباد)وسیم عاشق رانا (ایکسپریس ٹی وی )لاہور،حبیب اللہ (ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ مہران اپ ڈیٹ )،ناصر حسین ملک (چیف رپورٹر  روزنامہ مہران اپ ڈیٹ )،میاں طارق(روزنامہ انقلاب )لاہور،حافظ محمد انوار حسین (صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن)،محمد ذوالفقار (انچارج اسائنمنٹ اینڈ بیوروسٹار ایشاء پنجاب ٹی وی چینل )،رضوان الحق مرزا(کالم نگار ،جیوٹی وی لاہور)،نسیم شاہ (بیوروچیف ،و نعت خوانB.PLUS TV)فیصل آباد،شبیر احمد ریجنل مینجر ماہنامہ لاثانی انقلاب لاہور،محمد عاصم سرکولیشن مینجر لاہور،عبدالرشید بیسٹ بیوروچیف لاہور،محمد فاروق بٹ ریجنل مینجر گوجرانوالہ،محمد اشرف بیوروچیف سیالکوٹ،قاری ظہیر عباس ریجنل مینجر سرگودھا،شکیل احمد سرکولیشن مینجرسرگودھا،شبیر احمد ریجنل مینجر رحیم یارخان،ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی سرکولیشن مینجر رحیم یار خان ،حکیم افتخار علی نقشبندی سرکولیشن مینجر اسلام آباد ،حسنین احمد حالی (اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد )،رفاقت علی مائننگ انجینئر ، حکیم عبا د اللہ خان (گولڈ میڈلسٹ)،محمد ناصرعلی گل (شعبہ تعلقات عامہ ) ،محمد احسان نقشبندی ،محمد حامد رضا نقشبندی (ایگزیکٹو ممبر لاثانی انقلاب )،محمد ناصرعارف نقشبندی (ایگزیکٹو ممبر لاثانی انقلاب )،غلام حیدرنقشبندی (ایگزیکٹو ممبر لاثانی انقلاب )، مظہر عباس نقشبندی (میڈیا سیکرٹری )،نذیر حسین نقشبندی ،محمد ریحان نقشبندی ،حافظ عمران نقشبندی ،ثناء اللہ نقشبندی ،فضل عباس نقشبندی ،علی حسن نقشبندی ،امتیاز حسین نقشبندی ،محمد رمضان نقشبندی ،غلام سرور نقشبندی، محمد آصف بٹ ،محمد شفیق نقشبندی سمیت اس عظیم الشان کنونشن میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،ماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل اور آل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی کے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے ''فروغ اسلام اور استحکام پاکستان ''کیلئے شرکت کی
کنونشن کا آغاز :  محفل پاک کی رات شب برات کی مبارک رات بھی تھی۔ گویا دونوں رحمتوں اور برکتو ں راتیں اکٹھی ہوگئیں۔ قبلہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی آمد پر اللہ کا ذکر ہوا اس کے بعد محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد رمضان نقشبندی نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ صاحبزادہ شبیر احمد سرکار نے پیش کی۔ نعت شریف پڑھنے کی سعادت اطہر مسعود نقشبندی نے حاصل کی۔ منقبت شریف پڑھنے کی سعادت صاحبزادہ شبیر احمد سرکار، صاحبزادہ طہور احمد سرکار، صاحبزادہ محمد طاہر سرکار، صاحبزادہ احمد علی سرکار، اطہر مسعود نقشبندی،محمد اکمل نقشبندی (درباری ثنا خوان) ، محمد مزمل نقشبندی، محمد خلیل نقشبندی، دولت حسین نقشبندی، فدا حسین نقشبندی نعیم شہزاد نقشبندی اور ہمنوا نے حاصل کی۔قوالی زاہد متے خاں ، زاہد متے خاں و ہمنوا نے پیش کی۔ ہندو کمیونٹی کی طرف سے کلام عقیدت پیش کرنے کی سعادت کرشن لعل بھیل نے حاصل کی۔
کنونشن کے مقاصد:  بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جاری شاندار کاوشوںکو استحکام بخشنا ،استحکام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے ، معاشرتی فرسودہ روایات کے خاتمے اور قومی بیداری شعور کے لیے مشائخ کی روحانی اور نظریاتی بصیرت اور تدبر سے کما حقہ استفادہ کرنے ،مشائخ کے مابین فکر ی ہم آہنگی کے فروغ اور متفقہ موثر و مضبوط لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے پاکستان کے تمام جید اور حقیقی افراد کو دعوت فکرو عمل پیش کرناتھا۔ مذاہب عالم، انسانی حقوق کے انٹرنیشنل اداروںکے سربراہان ، مختلف دینی تنظیمات کے مابین افہام و تفہیم اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے مل جل کر کاوشوںکے آغاز کی ضرورت کا احساس اجاگر کرنا تھا۔
صدیقی لاثانی سرکارصاحب اوردیگرمقررین کے خطابات :
 مرشد اکمل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کاصدارتی خطاب
آپ نے کہاکہ تنظیم مشائخ عظام میں شامل مشائخ عظام جو تشریف فرماہیںاور بہت سے دوسرے پیر صاحبان اور مشائخ عظام نے تنظیم مشائخ عظام میں شرکت کااعلان جو کیا ہے اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔اورمسحی برادری کے لوگ بشپ آف ایشیا افتخار اندریاس صاحب کی طرف سے اور پاکستان کی اکثریت مسحی برادران کی ،اور ہندوں مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ جو سٹیج پر موجود ہیں نام لوں گا تو بہت ٹائم لگے گا اور بہائی ،پارسی ان سب نے ہمارے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اور پاکستان کو خطروں سے نکالنے کا جوعہد کیا ہے اس پر ان سب کا شکرگزارہوں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہماری کارکردگی کو دیکھا سالہاسال اکھٹے مل کر چلنے کا جو اعلان کیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مسئلہ جو اس وقت پاکستان میںہے وہ کرپشن کا ہے ۔
یارب العالمین!ہمیں صحیح حکمران عطافرما۔اور جوکرپٹ افراد ہیں اور توبہ نہیں کرنا چاہتے تو یااللہ!ان کو نیست نابود فرما۔جن لوگوں نے یاجن سیاست دانوں نے جن ذمہ داروں نے خواہ وہ کسی بھی محکمہ میں کام کرتے ہیںلوٹ مار میں ملوث رہے انہوں نے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچایا۔یا اللہ انہیں بھی ذلت عطافرما،یااللہ ان کے کرتوت عوام کے سامنے لا۔اور ایمان دار لوگ کو غلبہ عطافرما۔ہم تمام مذاہب، عوام مشائخ اور ویلفیئر کی جتنی تنظیمیں ہیں، اس بات پر ہمارا اتحاد ہے آئندہ صحیح اور ملک سے مخلص افراد کو ہی منتخب کیا جائے گا۔
یہ روحانی محفل ہے۔اللہ پاک، انبیاء کرام اور حضور پاکۖ کا اس محفل کو پسند فرمانے کی اطلاعات لوگوں کو ہوئی ہیں اور یہی وجہ ہیں کہ یہاں لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہورہے ہیں۔ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے سے کیا مراد ہے؟ اللہ کی رسی کیا ہے؟ اس سے مراد یہ ہے کہ یہ رسی اللہ تعالیٰ سے انبیاء کرام، ان کے خلفائ، صحابہ کرام، اور اولیاء کرام کی رسی ہے۔ جہاں سے روحانی فیض کی ظاہری و باطنی تصدیق ہو آپ جس زمانے میں بھی ہوں اس رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور فرقوں میں مت بٹو۔ جو اس رسی کو مضبوطی سے پکڑ لے گا ہرگز گمراہ نہ ہوگا۔ صراط مستقیم وہی ہوگا۔ میرا ایک ماہ کا اعلان عام ہے۔ جس کسی نے بھی تصدیق کرنی ہو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ اس آستانہ سے لاکھوں لوگوں کو ظاہری و باطنی فیض کی تصدیق ہوچکی ہے اور مزید لوگ تیزی سے یہاں رجوع کررہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ بوجھ عطافرمایا ۔ اسلام اور پاکستان سے پکی سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بشپ افتخار اندریاس (بشپ آف ایشیائ) کرسچین کمیونٹی
جناب محترم قائد روحانی انقلاب، مرشد اکمل، قائد روحانی انقلاب، سفیر امن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا مشکور ہوں کہ مجھے آپ نے اس مقدس محفل میں شرکت کی دعوت دی اور ایسی مقدس محفل جس میں تمام مذاہب عالم کے قائد، علماء حضرات، مشائخ موجود ہیں۔ میں بہت خوشی محسوس کررہا ہوں کہ لاثانی سرکار صاحب نے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔ آج کی رات رحمتوں، برکتوں اور زندگی دینے والی رات ہے اور یہ رات نہ صرف اسلامی بھائیوں اور بہنوں کیلئے ہے بلکہ دنیا کے تمام مذاہب اور قوموں کیلئے ہے۔ میرا ایمان ہے تورات، زبور، انجیل مقدس اور قرآن پاک پر کیونکہ قرآن پاک اللہ کی مقدس کتاب ہے۔ ہم نے تمام انبیا ء کرام  کاادب کرناآستانہ عالیہ لاثانیہ سے سیکھاہے۔ ہمارا ملک پاکستان اس وقت مشکلات  اور مسائل کا شکار ہے کیونکہ ہم نے روحانی عقائد کو چھوڑ دیا ہے اور آج موقع ہے کہ ہم اپنے انبیاء کرام کا احترام کریں اور ان شخصیات کا بھی احترام کریں جو امن اور محبت کی بات کرتے ہیں۔ میں دنیا کے مختلف ممالک میں جاتا ہوں۔ اکثر ممالک پاکستان کو دہشت گردی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ پاکستان کو محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ آج بھی پاکستان میں لاثانی سرکار جیسی عظیم روحانی شخصیت موجود ہے جو تمام مذاہب ومسالک، علماء و مشائخ کو ایک ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ بحیثیت مسیحی ہونے کے ناطے میرا یقین ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمانوں پر زندہ اٹھائے گئے ہیں۔ میں آج اس محفل میں روحانی سکون اور آزادی محسوس کررہا ہوں۔ اور میں شکریہ ادا کرتا ہوں لاثانی سرکار صاحب کا جنہوں نے پاکستان کی تاریخ کو بدل دیا ہے۔ آج اس محفل میں نہ صرف مسلمان بھائی فیضیاب ہورہے ہیں بلکہ ہندو، کرسچین، سکھ ، بہائی، پارسی اور مختلف قومیں و قبیلے فیضیاب ہور ہے ہیں۔ یہ آپ کا عظیم کارنامہ ہے کہ آپ پاکستان میں امن، بھائی چارہ، مساوات کا درس دے رہے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا کی کرسچین کمیونٹی لاثانی سرکار صاحب کو پسند کرتی ہے اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آپ کے ساتھ روحانی رابطہ محسوس کرتے ہیں۔ لاثانی سرکار صاحب نے اقلیتوں کو برابری کا درجہ دیا ہے۔ اور ہمارے نبی، میرے نبی حضرت محمد ۖ آسمانوں پر خوش ہورہے ہیں کہ   ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز    نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز
ہمیں ملکر اپنے انبیاء کرام کا ادب کرنا چاہئے۔ تاکہ پاکستان میں سے بیماریاں اور دہشت گردی ختم ہوجائے۔ ہم اپنے رب ذوالجلال کو سجدہ کریں گے تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا اور امن کے نام سے پہچانا جائے گا۔ میں اور میری ورلڈ آرگنائزیشن اور چرچز لاثانی سرکار صاحب کے ساتھ اس مشن اور امن قافلے میں ان کے ساتھ ہیں اور یہ قافلہ اسی طرح ملتا رہا تو اب یہاں ہزاروں مرد و خواتین یہاں موجود ہیں تو آنے والے وقت میں یہاں کروڑوں مرد وخواتین لاثانی سرکار کے ساتھ ہوں گے۔
بھیا رام انجم صاحب ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن انسانی حقوق رحیم یار خان)
آج میں اپنے آپ کو بہت ہی خوش قسمت سمجھتا ہوں دوستوں اس سے پہلے بھی میں نے پروگرامز دیکھے سیاسی پروگرامز بھی دیکھے سرکار کے آستانے پر بھی حاضری دی ہم ہندوں لوگ بہت عقیدت مند ہیں اور روحانی شخصیت کی دلوں جان سے قدر کرتے ہیں ۔میرے عزیز دوستوں دنیا کا ہرمذہب اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔رسول اللہ ۖ نے اپنے آخری خطبہ میں فرمایا عجمی کو عربی پر اور گورے کو کالے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ۔اور میں آج سرکار کی اس محفل میں یہ دیکھ رہا ہوں آپ امن کے سفیر ہیں اور پوری دنیا میں ان کا نام ہے ۔میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم سب بابا آدم  کی اولاد ہیں اور اس گلدستے کی مانند ہیں جس میں تمام کلیا ں اور پھول سجے ہوئے ہیں ۔دین میں سب سے بڑا مذہب انسانیت کا مذہب ہے میرے قائد محمد علی جناح کہا کہ آپ مندر ،مسجد ،چرچ اور گردواراجاسکتے ہیں میرے دوستوں پاکستانی ہونے کے ناطے میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں جب پاکستان بنا تو ہمارے بڑوں نے کرسچن کمیونٹی نے اور ہندوؤں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا نہ کہ گاندھی صاحب اور نہرولال کو دیا ۔اس لئے میرے قائد محمد علی جناح نے پاکستان کا پہلا لاء منسٹر جوگندرناتھ مینڈل کو بنایا ہمارے بڑوں نے قربانیاں دیں ہیں اس لیے پاکستان کی سلامتی کے لیے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔یہ ہمارا ملک ہے یہ میری جنم بومی ہے ۔میرے دوستوں لاثانی سرکار صاحب نے جو ہم کو سبق دیا ہے اس سے ہم اپنے زندگی سنوارسکتے ہیںکہ ہم مندر کا احترام کریں مسجد کا احترام کریں چرچ کا احترام کریں گردوارے کا احترام کریں دنیا میں سب سے برا دین انسانیت کا ہے۔پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیںسوچناہوں میں کردار ادا کرنا ہوں وہ کردار کیا ہے وہ میں آپ کو بتا ہوں وہ یہ ہے ہم کو یونٹی اوراخوت قائم کرنا ہوگی ۔آئیں ہم لاثانی سرکار صاحب کی اس محفل میں یہ عہد کریں کہ ہم سب ایک اور پاکستان صرف مسلمانوں کا ہی نہیں تمام مذاہب کی قربانیاں برابرہیں اس میں ہمارے بڑوں کا خون سینچا ہوا ہے۔ میں اپنے میڈیاکے دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،سیکیورٹی کو دھنے باد کہتاہوں جو آپ نے سیکیورٹی سنبھالی ہے۔پولیس والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ،یہ گلدستہ سجانے میں ان سب کا اہم کردار ہے ۔لاثانی سرکار صاحب ہم ہندو آپ کے ساتھ ہیں ۔
پروفیسر سلامت اختر مسیح (اسلام آباد) کرسچین کمیونٹی
سفیر امن، پیکر محبت، قائد روحانی انقلاب لاثانی سرکار صاحب اور معزز دوستوں میں آل پاکستان کرسچین لیگ جو پاکستان کے مسیحیوں کی نمائندہ تنظیم ہے اس کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے اس عظیم روحانی قائد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ یوم ولادت اور شب برات کے عظیم موقع پر یہ عظیم روحانی اجتماع کرکے آپ نے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اور یقینا ہم جب تاریخ انسانی کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انسانوں سے محبت کو جانچنے کا ایک انداز ان سے محبت کرنیوالوں کی تعداد بھی ہے۔ اس پیمانے پر ہم آج کی اس خوبصورت محفل کو جانچتے ہیں تو لاثانی سرکار ایک بہت خوبصورت انداز میںہمیں نظر آتے ہیں۔
گرو سکھا دیو سکھا جی (گوروگورنک ناتھ شیوا منڈل)
جیساکہ بشپ افتخار اندریاس صاحب نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے بلکہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آج ہمارا اپنا ہی کوئی تہوار کا دن ہے۔ آج کے اس پر مسرت موقع پر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمیں اپنے مذہب کی تعلیمات کو سمجھیں تمام مذاہب امن ، شانتی اور پیار کا درس دیتے ہیں۔  لاثانی خانقاہ سے مسلمانوںکیساتھ ساتھ مذاہب عالم کے لوگوںکوبھی پیار اور محبت کادرس مل رہاہے جو اس کابات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلام اقلیتوں کاسب سے بڑا محافظ مذہب ہے۔حضرت محمدۖ اس دنیا میں تمام مخلوقات کیلئے سچے اوتار بن کر تشریف لائے۔ آپۖ سراپا رحمت ہیں۔آج کے پرفتن دورمیں مذاہب و مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا بہت مشکل کام ہے مگر لاثانی سرکار صاحب نے تمام مذاہب و مسالک کو اکٹھا کرکے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ میں لاثانی سرکار صاحب کو بہت بہت دھنے باد دیتا ہوں کہ آپ نے اتنے مذاہب کو اکٹھا کیاکیونکہ اللہ تعالیٰ نے امن کے فروغ کیلئے لاثانی سرکار صاحب کو اس دنیا میں بھیجا ہے۔
 لارڈ بشپ شمس پرویز (مرکزی چیئرمین ایسوسی ایشن آف بشپ اینڈ ہیڈز آف دی نیشنل چرچز ان پاکستان )
نے کہا کہ میرے عزیزو! آج میں بہت ہی خوش ہو پہلے کرسمس کے موقع پرجب لاثانی سرکار صاحب کی طرف سے کرسمس کا پروگرام کرویا گیا۔میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ ہم اپنی مسلم بھائیوں کو اپنے پروگرامز میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔لیکن ہمیں کبھی بھی ان کے پروگرامز میں جانے کا موقع نہیں ملا،اور یہ اتنی خوشی کی بات ہے کہ یہ موقع لاثانی سرکار صاحب ہی وہ باکمال شخصیت ہیں جو مذاہب و مسالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور تمام مذاہب کو اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں۔ اور جس طرح سے یہ گلدستہ سجاہواہے اسی طرح تمام مذاہب کے لوگ یہاں سجے ہوئے ہیں ۔میرے عزیزو! کلام مقدس فرماتا ہے کہ آج میں تم کو ایک نیا حکم دیتا ہوں کہ ایک دوسرے سے محبت رکھوں کیسے جیسے میں نے تم سے محبت رکھی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں ۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے لاثانی سرکار صاحب ہمارے لے ایک گفٹ ہیں جن کے زیر سایہ ہم سب ایک دوسرے سے محبت رکھ سکتے ہیں ۔ااور ان کے زیر سایہ ملک پاکستان میں امن قائم ہوسکتا ہے میری آپ سب سے گذارش ہے کہ آپ لاثانی سرکار صاحب کے لیے روزانہ دعا کیا کریں اور ہم کرسچن کی بھی ان کے لیے دعا ہے کہ خدا وند ان کو برکت دے اور ان کی تمام درخواستیں سنے اور خداوند سے ان کے لیے مدد بھیجے۔خدا وند ان کو شفاء کی نعمت دیں اور لاثانی سرکار صاحب جس کے لیے بھی دعا کریں وہ شفاء پائے۔  پاکستان کیساتھ ساتھ اقوام عالم کیلئے بھی صدیقی لاثانی سرکار کی بے لوث خدمات انہیں امن کاحقیقی سفیر بناتی ہے۔خدا وند آپ سب کو بھی بڑی برکت دے خدا حافظ۔
رانا مطلوب خان (کوآرڈینیٹر UNIDO)
میرا تعلق UNO سے ہے۔ اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ تمام دنیا میں جتنی بھی اقوام ہیں۔ جتنے بھی ممالک ہیں اور جو بھی انکے مذاب ہیں ان سب کے نمائندے سب مل کر جو ایک دوسرے کو مسائل درپیش ہیں ان کا حل مل بیٹھ کر نکالا جائے۔ میں لاثانی سرکار صاحب کی اس کاوش کو UNOکی کاوش سے مطابقت قرار دیتا ہوں۔ وہ ایک انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے۔ یہ قومی پلیٹ فارم ہے۔ اس وقت ہمارے ملک کو واقعی ایک ایسے لیڈر کی ضرورت تھی جو پاکستان کی (UNO)یونائیڈنیشن بنادے۔ تومیں پیر لاثانی سرکار صاحب کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے پاکستان کی قوم کو یونائٹیڈ کرنے کیلئے مختلف ادیان کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے یہاں پر ہم سب لوگوں کے درمیان میں بٹھایا۔ انہیں عزت و تکریم دی۔ اب مجھے پاکستان کا مستقبل بہت روشن اور کامیاب نظر آرہا ہے۔ کہ اگر صاحب دین جب دیگر ادیان کے لوگوں کو لے کر چلیں گے تو وہ دن دور نہیں ہے کہ جب اقوام عالم کے فیصلے ملک پاکستان کی ہاں او ر ناں میں ہوا کریں گے۔ میں اعلان کرنا چاہوں گا کہ پاکستان میں مختلف ادیان کے حوالہ سے جو ڈائیلاگ ہوتے ہیں اس میں آبزرور (Observer) کے عہدہ پر لے کر جائیں گے اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کو UNOکے ساتھ بطور عملی پارٹنر کے طور پر اپنے ساتھ رکھیں گے اور جہاں بھی  انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع ملا ان کو ہم UNO کے ساتھ ساتھ رکھیں گے۔
مولانا مفتی بشارت علی مدنی (دیوبند مکتبہ فکر)
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جس نے اولیاء اللہ سے دشمنی رکھی اس نے مجھے سے دشمنی رکھی۔جس نے اہل حق لوگوں کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے اس نے میرے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے۔اللہ فرماتے ہیں جو بندہ میرا ہوجاتا ہے میں اس کا ہوجاتا ہوںاس کا ہاتھ بن جاتا ہوں اس کا پاؤں بن جاتا ہوں اس کا جسم بن جاتا ہوں وہ کیسے بن جاتا ہے جب اللہ والوں کی آنکھ سے آنکھ ملتی ہے تو کرم ہوجاتا ہے اور جب دل سے دل مل جاتا ہے تو دل بھی منور ہوجاہے ۔اور میں دعادینا چاہتا ہوں ولی باکمال صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو جنہوں نے اس خوبصورت گل دستے کو سجایا ہے اور تمام مذاہب و مسالک کو دین اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس کرایا۔ صوفیا کی تعلیمات بالخصوص صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات اسوہ رسولۖ کی ترجمان ہیں۔ جس سے لوگوںکے دلوںمیں عشق خداورسول ۖ اجاگر ہورہاہے۔
سید ذاکر حسین شاہ (شیعہ مکتبہ فکر)
میں انتہائی مشکور ہوں جناب پیرانِ پیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کا انہوں نے مجھے آج اس محفل میں شرکت کا موقع عطا فرمایا۔میں آج کی اس بابرکت محفل میں محفل نورانیہ میں خوش نصیب ہوں کہ شامل ہوں۔ میں اشتہارات پڑھتا تھا۔ لاثانی سرکار صاحب کے پروگرامز کے بارے میں۔ دل میںبڑی خواہش تھی کہ کاش مجھے بھی یہ سعادت نصیب ہو اور ان کے دربار میں حاضری ہو۔ آج میں بہت ہی خوش نصیب ہوں کہ ان کے دربار میں اس محفل میں روحانی محفل میں حاضر خدمت ہوں۔ آج لاثانی سرکار صاحب جو خدمات اور درس دے رہے ہیں۔ یہ امام حسین پاک کا درس ہے۔ اور آپ جو تمام مذاہب اور مشائخ کو لے کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہیں۔ یہ سیدنا امام حسین کا درس ہے۔ اور ان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ عظیم کارنامہ دور حاضر کے عظیم بزرگ ولی اللہ جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے سرانجام دیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مذاہب ومسالک کے لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا۔فرقوںمیں بٹی ہوئی امت محمدیہ ۖ کوایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر ہم لاثانی سرکار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ انبیائ، صحابہ اور اولیاء کا مشن ہے۔ ہمارے پارے آقا حضرت محمد ۖ کا مشن ہے۔ حسین جگ کا، حسین رب کا، حسین سب کا
پروفیسر عبدالرئوف بھٹہ (دیوبند مکتبہ فکر)
آج ہمارے اس پروگرام کا موضوع امن ہے۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایمان کا معنی ہی امن کے ہیں۔ لہٰذا قرآن کو سمجھ کر یہی بات سامنے آتی ہے کہ اسلام امن کا دین ہے۔ پیار کا دین ہے۔ آج اس پروگرام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ تمام ادیان پیار اور محبت کے ساتھ لاثانی سرکار کے شانہ بشانہ بیٹھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں لاثانی سرکار کے اس مشن میں مزید ترقی عطا فرمائے (امین)
علامہ خالد محمود اعظم آبادی (اہلحدیث مکتبہ فکر)
حضرات آج جس طرح محترم لاثانی سرکار صاحب نے گلدستہ سجایا یہ واقعی اسلام بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ آج ہم اس ملک پاکستان میں اہلحدیث، دیوبندی، بریلوی، شیعہ حضرات آپ میں ایک ملک میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ حالانکہ اسلام نے حضورۖ اپنے اور بیگانے کی تفریق کو ختم کرکے بحیثیت انسان ہونے کے بہترین اخلاق پیش کیا سلوک کیا۔ اگر کسی کو تعاون کی ضرورت تھی تعاون کیا۔ یہ نہ دیکھا کہ مسلمان ہے یا غیر مسلم ہے۔ اسلام ہمیں اکٹھا ہونے کا درس دیتا ہے۔ آج میں بہت خوش ہوں اور یہاں ہر طرف اسلام ہی نہیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لاثانی سرکار مخلص ہیں اور امن کے داعی ہیں۔  فروغ اسلام اور استحکام پاکستان کیلئے لاثانی سرکار کی خدمات نوید انقلاب ہیں۔
کنونشن کی اہم خصوصیات :   
''سفیر انسانیت ایوارڈ''
حافظ ملک انوار حسین نقشبندی(ضلعی صدر سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل ملتان) اور پیر سید ظہور حسین شاہ( سینئرنائب صدر سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل ملتان)، سید غلام عباس شاہ (سیکرٹری فنانس سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل ملتان) اور شعیب رضا (سیکرٹری انفارمیشن سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل ملتان) اور سوشل ویلفیئر رابطہ کونسل ملتان کی زیر نگرانی 180تنظیموں کی طرف سے قائد روحانی انقلاب، سفیر امن، مرشد اکمل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو شاندار فلاحی و سماجی خدمات پر ''سفیر انسانیت ایوارڈ'' پیش کیا گیا۔
''انٹر ریلیجیس پیس ایوارڈ 2012ئ''
انٹر ریلیجیس پیس ایوارڈ 2012ء میڈیا ونگ لاہور میاں محمد طارق نقشبندی (جنگ نیوز گروپ)، مرزا محمد رضوان نقشبندی (جیو نیوز) اور میاں عبدالرشید نقشبندی (میڈیا سیکرٹری) کی جانب قائد روحانی انقلاب، مرشد اکمل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب سے پیش کیا گیا۔
''سونے کا تاج ''
قائد روحانی انقلاب، مرشد اکمل جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار صاحب کو انجمن تاجران شاہدرہ، محمد ذیشان نقشبندی، محمد عمران نقشبندی، میاں عبدالرشید نقشبندی کی طرف سونے کا تاج پیش کیا گیا۔
نوٹ:  تمام مہمانا ن گرامی کیلئے لنگراورسکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے۔کنونشن کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سالانہ کنونشن